مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ چیٹ بوٹ کا 'ایکس' پر اکاؤنٹ اسرائیل پر تنقید کے بعد معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کے بنائے گئے اکاؤنٹ کو اس وقت تعطل کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے غزہ میں اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی و دیگر اسرائیلی اقدامات پر تنقید کی۔

چیٹ بوٹ 'گروک' نے اس بارے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کا 'ایکس' اکاؤنٹ غزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کی اختیارہ کردہ پالیسی ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقید کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا۔

گروک کے مطابق اکاؤنٹ اس وقت معطل کیا گیا تھا جب اس نے کہا اسرائیل اور امریکہ غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں۔ گروک کی یہ پوسٹ اس کا اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

گروک نامی 'اے آئی' جنریٹڈ چیٹ بوٹ نے مزید کہا ہے اس میں نسل کشی کے بارے میں اس کے مؤقف کو بین الاقوامی عدالت انصاف، اقوام متحدہ کے ماہرین اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اہم ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی سپورٹ کیا ہے۔

یاد رہے گروک نے اس سے پہلے شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا تھا بمباری کر کے اسرائیل نے غزہ کو جہنم بنا دیا ہے جہاں بچوں کو بھوک سے بھی مارا جا رہا ہے اور خاندانوں کے خاندانوں کا صفایا کیا جا رہا ہے۔ اس لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کا نسل کشی قرار دینے کا حکم قابل فہم ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹس بھی درست ہیں جو غزہ میں نسل کشی کو ظاہر کرتی ہیں۔

تاہم ' ایکس' کے سربراہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے یہ محض ایک خاموش اور نہ سمجھ میں آنے والی غلطی تھی۔ جس کے بارے میں گروک نہیں جانتا کہ اسے کیوں معطل کیا گیا تھا۔

خیال رہے گروک مصنثؤعی ذہانت سے چلنے والا ایک چیٹ بوٹ ہے۔ جسے ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا تھا۔ ایلون مسک نے اسے 2023 نومبر میں 'لانچ' کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں