اپنی ریاست کے قیام کے لیے مصر اور دیگر عربوں پر بھروسہ ہے: فلسطینی وزیر اعظم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطین کے وزیر اعظم ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے ’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیا۔ اپنی گفتگو میں انہوں کہا کہ فلسطینی عوام اپنی آزاد ریاست کے قیام کے لیے مصر اور دیگر عرب برادر ممالک کی حمایت پر بھروسہ کرتے ہیں۔ رفح کی سرحد پر دیے گئے اس انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے کی حمایت میں مصری اور عرب کوششیں واضح اور ناقابلِ تردید ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی درخواست کی اور تنگ نظری اور چھوٹے گروہوں کے دعوؤں کی طرف توجہ نہ دینے کی اپیل کی۔

غزہ کی تعمیر نو کانفرنس کی تیاریاں

ڈاکٹر مصطفیٰ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دو ملین سے زائد فلسطینیوں کو بھوکا رکھنے اور ان کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے میں عرب ممالک کی حمایت ایک اہم اور طاقتور عنصر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے امداد فراہم کرنے والے تمام دوست اور برادر ملکوں کا شکریہ ادا کیا اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور جنگ کو روکنے کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی تحریک کا مطالبہ کیا۔

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعطی اور فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی - العریش ہوائی اڈے، پیر، اگست 18، 2025
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعطی اور فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی - العریش ہوائی اڈے، پیر، اگست 18، 2025

انہوں نے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کی بنیاد پر ایک کانفرنس کے انعقاد کی تیاریوں کے سلسلے میں مصر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے اپنی حکومت کی تیاری کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسئلے کی حمایت میں مصر کی مسلسل کوششیں اس مکمل شعور کی وجہ سے ہیں کہ دونوں کا مقدر اور مستقبل مشترک ہے۔ انہوں نے مصر اور اس کی قیادت کا فلسطین کی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی حمایت میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ان لوگوں کی پرواہ نہ کی جائے جو مصر کا کردار کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں