یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کا اہم دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے فروری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے برعکس سوٹ پہن رکھا تھا مگر ٹائی کے بغیر !
JUST IN: President Trump starts cracking up after Ukrainian president Zelensky hits back at journalist Brian Glenn after he praised him for his suit.
— Collin Rugg (@CollinRugg) August 18, 2025
Glenn: "First of all, Mr. President Zelensky, you look fabulous in that suit."
Zelensky: "You are in the same suit." pic.twitter.com/b3QfBrltxe
زیلنسکی اس مرتبہ امریکی صدر سے اپنے روایتی فوجی سبز لباس میں نہیں ملے، خاص طور پر اس کے بعد جب چند ماہ قبل ان کا لباس وائٹ ہاؤس میں ایک بڑی بحث کا باعث بنا تھا۔
اسی لیے ٹرمپ نے پیر کو زیلنسکی کے پہنچنے پر استقبال کے دوران ان کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہا "بہت شان دار ہے... مجھے یہ پسند ہے" .... اور یہ جملہ زیلنسکی کے سیاہ سوٹ کی طرف اشارہ تھا۔
جب یوکرینی صدر گاڑی سے نکلے تو ان کے جسم پر سیاہ رنگ کی جیکٹ، کالر والی قمیص (بغیر ٹائی)، پینٹ اور ان کے پسندیدہ سیاہ جوتے تھے۔
یہ لباس یوکرین کے فیشن ہاؤس "ویکٹور انیسیموف" نے تیار کیا تھا، جس کے ملبوسات زیلنسکی نے اس سال زیادہ تر مواقع پر پہنے ہیں۔ یہ بات اس برانڈ کے نمائندے نے بتائی۔
تاہم سوٹ پر بات وائٹ ہاؤس کے اندر بھی جاری رہی، جہاں صحافی برائن گلن نے کہا "آپ نے سوٹ پہنا ہے"۔ اس پر زیلنسکی نے ہنستے ہوئے جواب دیا "لیکن آپ نے بھی وہی سوٹ پہنا ہے جو پچھلی بار پہنا تھا۔"
مذکورہ صحافی پچھلی ملاقات میں بھی زیلنسکی کے لیے مشکل صورت حال پیدا کر چکے تھے۔
JUST IN: President Trump comments on Zelensky's attire as he arrives at the White House.
— Collin Rugg (@CollinRugg) August 18, 2025
"I don't believe it... I love it!" pic.twitter.com/iGuu3G7Cku
چند ماہ قبل جب ٹرمپ کے ساتھ زیلنسکی کی ملاقات کیمرے کے سامنے کسی حد تک تلخی میں بدل گئی تھی تو گلن نے طنزیہ انداز میں سوال کیا تھا "آپ سوٹ کیوں نہیں پہنتے؟... آپ اس ملک کے سب سے بڑے عہدے دار سے مل رہے ہیں اور پھر بھی سوٹ پہننے سے انکار کرتے ہیں۔"
اس وقت نائب صدر جے ڈی وینس ہنس پڑے تھے، مگر کچھ دیر بعد انھوں نے زیلنسکی پر کڑی تنقید بھی کی۔
روس کے 2022 کے یوکرین پر حملے کے بعد سے زیلنسکی زیادہ تر فوجی لباس پہنتے رہے ہیں، تاکہ جنگ کے دور میں رسمی تقاضوں سے دوری، سادگی اور اپنی قوم کے مشکل حالات کو اجاگر کر سکیں۔
تاہم فروری میں ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں یہ انداز ہرگز ان کے حق میں نہیں گیا تھا۔