سویڈن اور ہالینڈ کا اسرائیل سے تجارت روکنے ، وزراء پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ڈنمارک میں یورپی وزرائے خارجہ اور دفاع کے اجلاس میں ہالینڈ اور سویڈن نے یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ”العربیہ“ کے نامہ نگار نے آج جمعرات کو بتایا کہ دونوں ملکوں نے کل یونین کو ایک مشترکہ خط بھیجا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ان انتہا پسند اسرائیلی وزراء کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں جو مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کو "ای ون" بستی کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے نتائج سے خبردار کیا جو بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کے امکان کو ختم کر دیتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی ناگوار اور ناقابل برداشت ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں