یوکرین کی سابق پارلیمنٹ کے اسپیکر آندرے باروبی دن دہاڑے قتل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یوکرین کے شہر لویو میں عین دوپہر کے وقت فائرنگ کے ایک واقعے میں یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر آندرے باروبی ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر کے قریب لویو کے سیخیوسکی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ بعد ازاں علاقائی انتظامیہ کے سربراہ نے آندرے باروبی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔

العربیہ اور الحدث ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص ڈلیوری ملازم کی وردی پہنے ہوئے تھا۔

یوکرین کے صدر وولادیمیر زیلنسکی نے اس قتل کو خوفناک جرم قرار دیا۔ انہوں نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر داخلہ ایگور کلیمنکو اور اٹارنی جنرل روسلان کراوشینکو نے انہیں واقعے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کی ہیں، تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ قاتل کو گرفتار کرنے اور تحقیقات کے لیے تمام وسائل اور ادارے متحرک کر دیے گئے ہیں۔

واقعے کے بعد آندرے باروبی کی لاش کی تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں انہیں خون میں لت پت فرش پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں ان کی لاش ڈھانپ دی گئی اور پولیس و امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

خیال رہےکہ 54 سالہ باروبی اپریل 2016ء سے اگست 2019ء تک یوکرینی پارلیمنٹ کے اسپیکر رہے۔ وہ 2013ء اور 2014ء کے ان احتجاجات کے نمایاں رہنما بھی تھے جن میں یورپی یونین سے قریبی تعلقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اسی دوران وہ فروری سے اگست 2014ء تک قومی سلامتی و دفاعی کونسل کے سیکریٹری بھی رہے، یہ وہی وقت تھا جب مشرقی یوکرین میں لڑائی کا آغاز ہوا اور روس نے جزیرہ نما کرائمیا کو ضم کیا۔

ابھی تک حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ آندرے باروبی کے قتل کا کوئی تعلق براہِ راست روس۔یوکرین جنگ سے ہے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں