ٹرمپ کی زندگی کے 78 سال کے مختلف مراحل دکھانے والی ویڈیو وائرل
امریکی صدر نے بھی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی سے تیار کردہ ایک ویڈیو دوبارہ پوسٹ کی جس میں وہ بچپن سے لے کر آج تک اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں دکھائے گئے ہیں۔ یہ ویڈیو جو پہلی بار "ٹرمپ کا ارتقاء" کے عنوان سے ایکس پر پوسٹ کی گئی تھی۔
صدر ٹرمپ کی ایک سے 78 سال کی عمر تک کی زندگی کے مختلف مراحل کو دکھاتی ہے۔ یہ ویڈیو 1946 سے 2025 تک کی زندگی کے مختلف مراحل پیش کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے ویڈیو کو ٹروتھ سوشل پر دوبارہ پوسٹ کیا اور اس کے ساتھ تبصرہ کیا "یہ ناقابل یقین ہے۔ یہ کس نے کیا؟ صدر DJT ۔