لندن میں بی بی سی کے سابقہ ہیڈکوارٹر میں آتش زدگی کا واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی پبلک براڈکاسٹر کی رپورٹ کے مطابق لندن کے وائٹ سٹی میں واقع بی بی سی کے سابق ہیڈکوارٹر کے ٹیلی ویژن سینٹر میں ہفتے کے روز آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے تقریباً 100 امدادی کارکنان کو طلب کیا گیا۔

لندن فائر بریگیڈ نے کہا کہ ہیمرسمتھ، نارتھ کینسنگٹن، کنسنگٹن، چِزوک اور اردگرد کے فائر سٹیشنوں کے امدادی کارکنان کو مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے کے فوراً بعد آگ بجھانے کے لیے طلب کیا گیا جو نو منزلہ عمارت میں لگی۔

فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ فی الحال عمارت کی بالائی منازل کو متأثر کر رہی ہے جس میں ایک ریستوراں، بیرونی پائپوں کا نظام سب کچھ فی الحال آگ کی لپیٹ میں ہے۔ نیز کہا کہ ایک نامعلوم تعداد میں فلیٹ بھی ممکنہ طور پر متأثر ہوئی۔

آتش زدگی کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ زخمیوں یا ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں