یورپی یونین سربراہ کا اسرائیلی حمایت کے خاتمے، انتہا پسند صہیونی وزرا پر پابندیوں کا عندیہ

اگلے ماہ ادارہ فلسطین ڈونر گروپ قائم کرے گا جس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ذریعہ بھی شامل ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے بدھ کو کہا ہے کہ یورپی کمیشن انتہا پسند اسرائیلی وزراء پر پابندیاں لگانے اور اسرائیل سے یورپی یونین کا ایسوسی ایشن معاہدہ جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کرے گا جس میں تجارت سے متعلق معاملات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ سے سٹیٹ آف دی یونین کی تقریر میں ارزولا فان ڈئر لاین نے یہ بھی کہا کہ کمیشن اسرائیل کے لیے اپنی دو طرفہ حمایت موقوف کر دے گا لیکن اس سے اسرائیل کی سول سوسائٹی اور اسرائیل کے مرکزی ہولوکاسٹ یادگاری مرکز ید واشیم کے ساتھ کام متأثر نہیں ہو گا۔

کمیشن نے پہلے اپنے فلیگ شپ ریسرچ فنڈنگ پروگرام تک اسرائیلی رسائی کو روکنے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس اقدام کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک سے خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا، کمیشن اب وہ کرے گا جو وہ خود کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا، ادارہ اگلے ماہ فلسطین ڈونر گروپ قائم کرے گا جس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ایک ذریعہ بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں