اسپین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ سپین کے وزیر خارجہ خوسے مانوئل الباریز نے تل ابیب کے قائم مقام سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری حالیہ بیان پر سخت احتجاج کیا۔ وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ الباریز نے یہ بیان "جھوٹا اور توہین آمیز" قرار دے کر سختی سے مسترد کیا۔
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب نیتن یاہو نے ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے اس بیان پر ردِ عمل دیا کہ "سپین اکیلا اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے نہیں روک سکتا۔" نیتن یاہو نے "ایکس" پر لکھا کہ یہ بات "دنیا کی واحد یہودی ریاست کے خلاف نسل کشی کی کھلی دھمکی ہے۔" انھوں نے سانچیز کے بیان کو "خطرناک اور غیر معمولی" قرار دیا اور کہا کہ یہ اسرائیل دشمنی کا اظہار ہے۔
سانچیز نے کہا تھا کہ سپین کے پاس نہ ایٹمی ہتھیار ہیں نہ طیارہ بردار جہاز، اس لیے وہ اسرائیل کے حملوں کو اکیلے نہیں روک سکتا۔ انھوں نے غزہ پر جاری حملوں کو نسل کشی قرار دیا اور عالمی برادری کی عدم دل چسپی پر افسوس کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سپین پہلے ہی اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کر چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں میڈرڈ نے نو نکاتی پابندیوں کا اعلان کیا جن میں اسرائیل کو اسلحہ فروخت پر پابندی، اسرائیلی فوجی جہازوں کے لیے بندرگاہوں کا استعمال روکنا اور اسرائیل کو دفاعی سامان لے جانے والے طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنا شامل ہے۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے دو ہسپانوی وزیر خواتین نائب وزیر اعظم و وزیرِ محنت یولاندا دیاز اور وزیرِ نوجوانان و اطفال سیرارِیگو پر پابندی عائد کر دی اور ان کے تل ابیب میں داخلے پر پابندی لگا دی۔
اسپین کی پارلیمنٹ میں بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ایک ہسپانوی رکنِ پارلیمان نے اقوامِ متحدہ سے اجازت لے کر غزہ میں بین الاقوامی افواج بھیجنے کی تجویز دی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے میڈرڈ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ "اسرائیل دشمنی کے راستے پر ہے، نفرت انگیز بیانات دیتی ہے اور مسلسل یہود دشمنی کو ہوا دے رہی ہے۔"
-
اسرائیلی فوج غزہ شہر پر زمینی حملے کی تیاری کر رہی ہے
اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ آج فلسطینی علاقے کے قبضے کو جاری رکھنے پر غور کے لیے ...
مشرق وسطی -
’خود کو مظلوم ظاہر کرنے والا ظالم‘: پاکستان کے ایلچی کی اقوامِ متحدہ میں اسرائیل پر تنقید
اسرائیل نے دوحہ حملے کا موازنہ 2011 میں پاکستان میں امریکی کارروائی سے کیا
مشرق وسطی -
شام میں ایرانی قدس فورس کے زیر انتظام گروہوں کو گرفتار کیا ہے : اسرائیلی فوج
فوجی ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے عناصر کو تفتیش کے لیے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ...
مشرق وسطی