نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی:آسٹریلیا'کم از کم مداخلت'پرمبنی عمر کی جانچ کا خواہاں

عمر معلوم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور طرزِ عمل کا ڈیٹا استعمال کیا جائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

آسٹریلیا نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا کہ وہ صارفین کی عمر کی جانچ کرنے کے لیے "کم از کم مداخلت پر مبنی" ایسے طریقے استعمال کریں جن میں مصنوعی ذہانت اور طرزِ عمل کا ڈیٹا مدنظر رکھا جائے۔

آسٹریلیا دسمبر سے 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کو روکنے والا اولین ملک بننے لگا ہے جسے تمام دنیا کی حکومتیں اور ٹیک فرمز قریب سے دیکھ رہی ہیں۔

انٹرنیٹ واچ ڈاگ نے نومبر میں منظور کردہ قانون کی تعمیل کرنے کے لیے فرمز کے رہنما اصولوں میں کہا، "ای سیفٹی کم ترین مداخلت پر مبنی دستیاب طریقوں کی تجویز کرتا ہے۔"

ای سیفٹی کمشنر جولی انمان گرانٹ نے کہا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو عمر کی توثیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے جیسا کہ فرمز موجودہ ڈیٹا کا استعمال کر کے عمر کا معتبر اندازہ لگا سکتی ہیں۔

انہوں نے ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا، "ہم جانتے ہیں کہ ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی ہے۔ جب تشہیر کی بات آتی ہے تو وہ ہمیں انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنا سکتے ہیں تو یقیناً وہ بچے کی عمر کے حوالے سے ایسا کر سکتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "بالغوں کے لیے بڑی تبدیلیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ پلیٹ فارمز کا ہر کسی کی عمر کی دوبارہ تصدیق کرنا غیر معقول ہو گا۔"

جولائی میں گرانٹ نے الفابیٹ کے ملکیتی یوٹیوب تک پابندی میں توسیع کر دی تھی۔

فروری میں ای سیفٹی نے کہا کہ 13 سے 15 سال کی عمر کے 95 فیصد نوجوانوں نے جنوری 2024 سے کم از کم ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اطلاع دی تھی لیکن خبردار کیا کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی تھی۔

وفاقی وزیرِ مواصلات انیکا ویلز نے زور دیا کہ نابالغ افراد کے اکاؤنٹس کا پتہ لگانے اور ان کو غیر فعال کرنے، دوبارہ رجسٹریشن روکنے اور اپنے صارفین کے لیے شکایات کا ایک قابل رسائی طریقہ فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیاں "معقول اقدامات" کریں۔

ویلز نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم سمندر کو قابو نہیں کر سکتے لیکن شارک مچھلیوں کو کر سکتے ہیں اور آج ہم باقی دنیا پر واضح کر رہے ہیں کہ ہمیں یہ کیسے کرنا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، عدم تعمیل کا کوئی عذر نہیں ہے کیونکہ دنیا کی سب سے بڑی اور بہترین وسائل کی حامل کمپنیوں میں شامل پلیٹ فارمز ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ہونے والے اثرات کے بارے میں تشویش کے درمیان آسٹریلیا کی پابندی نومبر 2024 میں قانون کی شکل اختیار کر گئی۔ کمپنیوں کو یہ قانون اختیار کرنے کے لیے ایک سال دیا گیا اور کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کے لیے 10 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں