غزہ میں جنگی اقدامات کی انتہائی شدت اسرائیل کو دوستوں سے محروم کر رہی ہے: یونان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یورپی یونین کے رکن اور اسرائیل کے اہم اتحادی ملک یونان کے وزیر اعظم نے اسرائیلی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل تباہ کن جنگ کی وجہ سے سے وہ اپنے دوستوں کو کھو رہی ہے۔

یونانی وزیر اعظم نے اسرائیل کو اس امر کا انتباہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے یونانی وزیر اعظم مٹسو ٹاکس نے کہا اسرائیل کو سات اکتوبر کے حملے کے جواب میں اپنے دفاع کا حق تھا لیکن دفاع کے اس حق کو ہزاروں بچوں کو قتل کرنے کا جواز نہیں بنا سکتا ۔

انہوں نے کہا بلا شبہ ہماری اسرائیل کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری ہے مگر یہ شراکت داری ہمیں اس معاملے میں کھل کر بولنے سے نہیں روک سکتی۔

یونانی لیڈر نے کہا اس غزہ جنگ کا تسلسل بالآخر اسرائیل کے اپنے ہی مفادات کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت ختم ہو جائے گی۔

اس لیے ہم اپنے اسرائیلی دوستوں سے کہتے ہیں اگر اسرائیل دو ریاستی حل کو رد کرنے کے راستے پر رہے تو وہ اپنے باقی تمام اتحادیوں کو کھو دینے کا خطرہ مول لےگا۔

خیال رہے یونان، فرانس اور برطانیہ و دیگر کئی ان دوسرے ملکوں میں شامل نہیں ہوا ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ لیکن یونان بھی اسرائیل سے خوش نہیں لگتا۔

دوسری جانب اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں سخت بھڑکیلی تقریر میں اپنے دیرینہ اتحادی مغربی رہنماؤں پر یہود دشمنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے ۔ نیتن یاہو اور اس کی کابینہ کے ارکان اپنے دیرینہ اتحادی ملکوں کو بھی جب چاہیں اپنے الزامات اور برے لہجے کا نشانہ بنانا شروع کر دیتے ہیں۔

اگرچہ نیتن یاہو جنہیں جنگی جرائم میں گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں اسی یونان کی فضاوں کو اپنے لیے محفوظ راستے کے طور پر استعمال کر کے جمعرات کے روز امریکہ پہنچے تھے۔

واضح رہے ترکیہ کے تناظر میں بھی یونان اور اسرائیلی ریاست کے مفادات ان دونوں کو اکٹھا کرتے ہیں۔ لیکن یونان کے عوام بھی انسانی حقوق کی غزہ میں جاری خلاف ورزیوں، بچوں اور عورتوں کی ہزاروں کی تعداد میں ہلاکت اور بھوک کو اسرائیلی ریاست کے بطور ہتھیار استعمال کرنے پر خوش نہیں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں