بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیر کے روز سوڈان کے دارفر ریجن میں ایک ملیشیا کے ذریعے کمانڈر کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔ کمانڈر نے یہ جنگی جرائم 20 سال پہلے کیے تھے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت نے علی محمد علی عبدالرحمن کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے انسانیت کے خلاف جرائم کیے ہیں۔ ان میں قتل و غارتگری اور دوسرے انتہائی جرائم بھی شامل ہیں۔
تاہم ان کی سزا کا تعین عدالت کی اگلی سماعت کے دوران ہوگا۔
سوڈان میں جنگی جرائم کے حوالے سے یہ مقدمہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2005 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو بھیجا تھا۔
ابھی سوڈانی حکام کے بارے میں گرفتاری کے لیے وارنٹ باقی ہیں۔ جن میں ایک سابق سوڈانی صدر عمر البشیر بھی شامل ہیں جنہیں نسل کشی کے جرم کا مرتکب کہا جاتا ہے۔
یاد رہے بین الاقوامی فوجداری عدالت نے ایک سال پہلے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے جنگی جرائم کے سلسلے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی عملی پیش رفت نظر نہیں آتی۔