اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا اعلان ہو جانے کے بعد مصری ہلالِ احمر نے جمعرات کو کہا کہ امدادی سامان سے لدے 153 ٹرک رفح راہداری کے ذریعے غزہ کی طرف روانہ ہو گئے۔
مصری امدادی تنظیم کے دو ذرائع نے تصدیق کی کہ "153 امدادی ٹرک براستہ کرم شالوم گذرگاہ رفح راہداری کے بائی پاس روڈ سے داخل ہوئے جو غزہ کی پٹی میں لائے جائیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ان میں اقوامِ متحدہ کے 80، قطر کے 21 اور مصری ہلالِ احمر کے 17 ٹرک تھے۔