وینزویلا کی سات ماہ کی حاملہ خاتون نے 10 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرکے سب کو حیران کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

وینزویلا کی اولمپک ایتھلیٹ جوزلین بریا نے کیرکس میں 10 کلومیٹر کی دوڑ میں حصہ لے کر سب کو حیران کر دیا کیونکہ انہوں نے سات ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود دوڑ میں حصہ لیا۔ 31 سالہ دوڑاکو نے 10 کلومیٹر کی دوڑ 40 منٹ اور 31 سیکنڈ میں مکمل کی۔ انہوں نے تقریباً 4 منٹ فی کلومیٹر کی رفتار سے اپنی دوڑ مکمل کی۔ بریا نے دوڑ میں سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی اور مداحوں نے ان کی خوب ہمت افزائی کی۔ دیگر مقابلہ کرنے والے انہیں حیرت سے دیکھ رہے تھے کیونکہ وہ حمل کے آخری مراحل میں تھیں۔

وینزویلا کی اس ایتھلیٹ، جنہوں نے پیرس 2024 اولمپکس میں حصہ لیا اور 5000 میٹر فائنل تک پہنچی تھیں، نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر پوسٹ کیں اور اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے اپنے پسندیدہ ساتھی کے ساتھ اپنی پسندیدہ دوڑ میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ بریا نے پچھلے سال یہ دوڑ جیتی تھی جبکہ ان کی بہن ایدیمار بریا نے 2025 کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ وینزویلا کی یہ خاتون کھلاڑی 1500 میٹر اور 5000 میٹر کی دوڑوں میں کئی کامیابیاں اور قومی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں