ویانا میں 13 سالہ بچی کپڑوں کے ڈرائر میں پھنس گئی، مشکل آپریشن کے بعد حالت نازک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

آسٹریا میں ایک 13 سالہ بچی کپڑوں کے ڈرائر میں پھنس گئی، جسے نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو نہایت پیچیدہ کارروائی کرنا پڑی۔

ویانا کے مضافاتی علاقے موڈلِنگ کی فائر بریگیڈ نے ہفتے کے روز بتایا کہ بچی خود ڈرائر کے اندر چلی گئی تھی، لیکن بعد میں باہر نہیں نکل سکی۔

ریسکیو اداروں کو جمعے کی شام اطلاع دی گئی۔ ابتدا میں انہوں نے بچی کو بغیر کسی اوزار کے باہر نکالنے کی کوشش کی، تاہم جب کامیابی نہ ملی تو پورا ڈرائر کھولنا پڑا اور اس کا اندرونی ڈرم الگ کیا گیا۔

ہنگامی عملہ جمعہ کو Mödling کے نواحی علاقے میں کپڑے کے ڈرائر سے بچے کو آزاد کرنے کی کوشش کر رہا ہے (Mödling Fire Service کی ویب سائٹ سے)

ایک فائر فائٹر نے جرمن نیوز ایجنسی (ڈی پی اے) کو بتایا کہ بچی کی حالت آپریشن کے دوران بگڑ گئی، اسے شدید تکلیف ہوئی اور وہ پوری کارروائی کے دوران آنکھیں بند کیے رہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں