غیر ملکیوں سے شادی کا خواب ... الجزائری خواتین کے لیے دھوکے کا جال !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

الجزائر میں انسانی حقوق کے ماہرین نے خواتین کے آن لائن استحصال سے متعلق خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ... جعلی شادیوں کے ذریعے انٹرنیٹ پر دھوکے بازی کے کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جہاں خواتین کو غیر ملکیوں خصوصاً ترک شہریوں کی جانب سے شادی کے جھانسے میں لا کر پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔

الجزائر میں انسانی حقوق کی ماہر فتیحہ رویبی کے مطابق سوشل میڈیا کے مخصوص خواتین گروپس میں ایسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں جہاں نا معلوم بروکر ... خواتین کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ غیر ملکی شوہروں سے ان کی شادی کروا سکتے ہیں، لیکن دراصل یہ منظم دھوکہ دہی کا جال ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کئی خواتین بہتر زندگی اور بیرونِ ملک سکونت کے خواب میں ایسی پیشکشوں پر یقین کر بیٹھتی ہیں اور مالی و اخلاقی طور پر نقصان اٹھاتی ہیں۔ بعض کیسوں میں متاثرہ خواتین بغیر کسی قانونی ضمانت کے بیرونِ ملک سفر کرتی ہیں یا غیر مصدقہ شادیوں میں ملوث ہو جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں انھیں شدید ذہنی اور سماجی نقصان پہنچتا ہے۔
یہ رجحان نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی ہجرت کی خواہش کے پس منظر میں پروان چڑھ رہا ہے، جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض منظم گروہ پیچیدہ منصوبے بنا کر اپنے شکار کو قائل کر لیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک متاثرہ خاتون آمال (32 سالہ) نے بتایا کہ ایک فیس بک گروپ میں کسی عورت نے اس سے ایک ترک شہری سے شادی کروانے کا وعدہ کیا، یہ کہہ کر کہ اسے اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کے لیے شریکِ حیات درکار ہے۔ آمال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس سے معمولی رقم رہائش کے انتظام کے لیے طلب کی گئی، لیکن بعد میں اسے احساس ہوا کہ یہ سب من گھڑت کہانی تھی اور متعدد دیگر خواتین بھی اسی فریب کا شکار ہو چکی تھیں۔

روبیبی نے خواتین کو خبردار کیا کہ کسی بھی بیرونِ ملک شادی کے وعدے یا بروکر کے ذریعے ہونے والی بات چیت پر اندھا اعتماد نہ کریں۔ ان کے مطابق کسی غیر ملکی سے شادی کی صورت میں ضروری ہے کہ وہ الجزائر کے قونصل خانے یا متعلقہ ادارے میں با ضابطہ طور پر رجسٹر ہو۔ انھوں نے زور دیا کہ شادی کو ہجرت یا مالی فائدے کا ذریعہ سمجھنا غلط ہے ... یہ اعتماد، ذمے داری اور احترام پر مبنی رشتہ ہے، جسے سوشل میڈیا کے غیر معروف صفحات یا مشکوک واسطوں کے ذریعے طے نہیں کرنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں