امریکہ نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں: سکریٹری دفاع ہیگسیت
یہ علاقائی استحکام اور فوجی طاقت کے لئے سنگِ بنیاد ہے
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیت نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی لائحہ عمل معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ہیگسیت نے اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد ایکس پر پوسٹ کیا، یہ فریم ورک علاقائی استحکام و فوجی طاقت اور دونوں ممالک کے مابین رابطہ کاری میں بہتری، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون میں اضافے کے لئے ایک سنگِ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔