پانچ جرمن کوہ پیما جن میں ایک 17 سالہ لڑکی بھی شامل تھی ایک برفانی طوفان کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ اٹلی کے ڈولومائیٹ پہاڑی سلسلے میں ہفتہ کی سہ پہر پیش آیا ہے۔
اس واقعے کی ماؤنٹین ریسکیو سروسز نے بھی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دو گروپوں پر مشتمل کوہ پیما ایک برفانی تودے کی زد میں آگئے جو پہاڑ سے نیچے کی طرف لڑھکتا ہوا آیا اور سوئٹزرلینڈ کی سرحد کے نزدیک ان کوہ پیما گروپوں کو نشانہ بنا گیا۔
پہلے گروپ میں 3 لوگ شامل تھے۔ یہ تینوں برف کے نیچے مکمل طور پر دب گئے۔ یہ بات ریسکیو سروسز نے اتوار کے روز بتائی ہے۔
دو ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کا تعلق دوسرے گروپ سے تھا۔ البتہ اس میں سے ٹیم کے باقی ارکان محفوظ رہے ہیں۔
ریسکیو مشن نے جو لاشیں اب تک برف سے نکالی ہیں ان میں 17 سالہ لڑکی بھی ہے جو ہائیکنگ کا شوق رکھتی تھی اور ایک کوہ پیما کی بیٹی ہے۔
تاہم لاشوں کی تلاش کا آپریشن موسمی شدت کی وجہ سے متاثر ہو رہا ہے۔
دو کوہ پیما برفانی تودے کے ساتھ نیچے کی طرف ایک نالے میں آگرے۔ ریسکیو مشن نے ان کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
-
اٹلی کے شہر میلان میں روٹی پرخوفناک خونی تصادم کی کہانی
میلان کے خونریز واقعات میں 200 سے 400 افراد ہلاک اور تقریباً 4 ہزار زخمی ہو گئے۔
بين الاقوامى -
مرحوم یاسر عرفات کا خستہ حال ولا غزہ کے بے گھر افراد کی پناہ گاہ بن گیا
اشرف نافع ابو سالم کے اور دیگر خاندانوں کو پناہ ملی
مشرق وسطی -
کافی یا چائے، آپ کی صحت کے لیے کون سا بہتر انتخاب ہے؟
کافی اور چائے دنیا میں سب سے زیادہ پئے جانے والے مشروبات میں شمار ہوتے ہیں۔نہ صرف ...
بين الاقوامى