بھارت میں مالیاتی جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے کی طرف سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ بھارتی کاروباری ٹائیکون انیل امبانی کے 846 ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔
یہ کارروائی ان کے خلاف ایک بنک فراڈ کے انکشاف کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ یہ کارروائی تحقیات کے دوران ہی عمل میں لے آئی گئی ہے۔ انیل امبانی بھارت کے امبانی خاندان کے بڑے مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
وہ کاروباری اعتبار سے وسیع مفادات کا دائرہ رکھنے کے باوجود پچھلی دو دہائیوں سے بد قسمتی میں گھرے ہوئے ہیں۔
حالیہ چند مہینوں کے دوران انیل امبانی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مبینہ جرائم کی حقیقات کے لیے متوجہ کیا ہے جو بنکوں سے قرضے لینے، فراڈ کرنے اور منی لانڈرنگ سے متعلق جرائم ہیں۔
پیر کی شام انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کے منجمد کیے گئے اثاثے 75 ارب روپے کے ہیں۔ ان میں ان کے دفتر، رہائشی یونٹ اور 132 ایکڑ اراضی بھی شامل ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے مطابق ایسی چیزوں کا پتا چلا ہے جو سرکاری رقم کا غلط استعمال کرتے ہوئے ریلائنس گروپ آف کمپنیز کی دسترس میں دی گئی ہیں جو کہ قانون کی نگاہ میں جرم ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقات اس مالیاتی جرائم کے مقدمے کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اگست میں دائر کیا تھا۔
دوسری جانب انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس انفراسٹرکچر نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے اثاثے منجمد کرنے سے کاروبار کو رواں دواں رکھنے پر کوئی برا اثر نہیں آئے گا۔
ریلائنس کے ترجمان نے امبانی پر لگائے گئے الزامات کو بھی سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہ احسن ان کا دفاع کر سکتے ہیں۔
یاد رہے انیل امبانی کو 7 سال پہلے عوام کے سامنے آخری بار دیکھا گیا تھا جب بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے ان پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم مودی کی طرف سے خریدے گئے فرانسیسی رافیل طیاروں کے معاملے میں مودی کے ساتھ ملی بھگت سے پیسہ بنایا ہے۔ تاہم نریندر مودی اور انیل امبانی دونوں نے اس الزام کی تردید کی تھی۔
دسمبر 2018 میں بھارتی سپریم کورٹ نے بھی جیٹ طیاروں کی اس ڈیل کے سلسلے میں تحقیقات کرانے کے لیے دائر کردہ درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
-
خلیجی ممالک میں تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے بھارت بحرین کی مدد کا طلبگار
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ بحرین بھارت کو خلیجی ...
بين الاقوامى -
نفع اور نقصان کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
کئی ہفتوں تک اتار چڑھاؤ کے بعد سونے کی قیمت میں بالآخر کمی واقع ہو گئی۔ اس دوران ...
بين الاقوامى -
ایرانی پرچم بردار جہاز کی صومالیہ کے ساحل کے قریب ممکنہ ضبطی: ایمبرے
میری ٹائم سکیورٹی فرم ایمبرے نے منگل کو کہا ہے کہ اسے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ ...
بين الاقوامى