ترکیہ کے وزراء پاک افغان مذاکرات کے لیے پاکستان آئیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن معاہدہ ممکن بنانے کے لیے ان کا ملک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ترکیہ کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع دونوں پاکستان کے دورے پر جا رہے ہیں۔ تاکہ دو برادر ملکوں کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہو اور خطے میں کشیدگی کے خطرات کو کم کیا جائے۔

ترک صدر ایردوآن نے باکو سے واپسی پر جہاز میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ صدر کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق باکو میں ان کی پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے استنبول مذاکرات کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لیا۔ جہاں طے ہوا کہ ترک وزراء کی ٹیم پاکستان جائے گی۔ تاکہ اپنی پاک افغان امن کوششوں کو آگے بڑھا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں