آئرلینڈ کی کم لاگت والی فضائی کمپنی ریان ایئر(Ryanair) نے ایک بار پھر ہوائی جہازوں میں "کھڑے ہو کر سفر کرنے والی نشستوں" کے معاملے پر بحث چھیڑ دی ہے۔
بات اس وقت شروع ہوئی جب ایکس پلیٹ فارم کے ایک صارف نے ایسے مسافروں کی تصویر پوسٹ کی جنھیں کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اُن کے کانوں میں ہیڈ فون لگے ہوئے ہیں۔ صارف نے تصویر کے ساتھ لکھا "یہ ریان ایئر کے ساتھ سستے فضائی سفر کا مستقبل ہے… لیکن اگر آپ کے پاؤں کا سائز 10/11 سے بڑا ہے، تو آپ کو ٹکٹ کی قیمت کا 15 فی صد اضافی ادا کرنا پڑے گا"۔
اس پوسٹ کے سامنے آتے ہی بحث اور طنز کا ایک طوفان برپا ہو گیا !
we would never give out headphones https://t.co/dNMqXQ7etX
— Ryanair (@Ryanair) November 21, 2025
لیکن اصل حیرت ریان ایئر کے فوری اور طنزیہ جواب سے ہوئی، جہاں کمپنی نے لکھا "لیکن ہم کبھی ہیڈ فون مفت تقسیم نہیں کریں گے!"
یہ مختصر سا جواب ٹویٹر پر تیزی سے گلوبل ٹرینڈ بن گیا، اور چند گھنٹوں میں ہی پوسٹ کو ایک کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر اس طرزِ سفر کے حامی اور مخالف دونوں فریقوں کی جانب سے بھرپور بحث شروع ہو گئی۔
یہ بات یاد رہے کہ ریان ایئر نے ماضی میں واقعی ایسی نشستوں کا تصور پیش کیا تھا جو سائیکل کی سیٹوں سے مشابہت رکھتی ہیں، مگر کمپنی کے سی ای او مائیکل اولیری پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ یہ معاملہ دراصل ایک اشتہاری مذاق یا مارکیٹنگ کا حربہ تھا، نہ کہ کوئی حقیقی منصوبہ۔
اس کے علاوہ اگرچہ یہ طریقہ بظاہر زیادہ سستا اور کم خرچ ہے، لیکن تھکاوٹ اور طویل سفر جیسے عوامل کے باعث اس میں کئی عملی مشکلات موجود ہیں۔
اور اب اصل سوال یہ ہے ... کیا آپ کم قیمت والے ٹکٹ کے عوض اس طرح کھڑے ہو کر سفر کرنا قبول کریں گے؟
-
"وینزویلا امن چاہتا ہے" ... صدر مادورو کی رومبا رقص کی وڈیو
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کے خلاف امریکی دھمکیوں کی ...
بين الاقوامى -
برازیل : سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا
برازیل کے سابق صدر جائر بولسنارو جنہیں ایک بغاوت کی کوشش کرنے کے جرم میں ماہ اگست ...
بين الاقوامى -
جرمن جہازوں کی اپنی ہی بحریہ پر حملے کے نتیجے میں 578 افراد کی ہلاکتیں
جرمن طیاروں نے غلطی سے اپنی بحریہ کے جہازوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 578 افراد ...
بين الاقوامى