فیشن کی دنیا کی معروف شخصیت اور شہزادی ڈیانا کے معروف ڈیزائنر پال کوسٹیلو چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

دار فیشن "Paul Costelloe" نے گذشتہ شب لندن میں اپنے معروف ڈیزائنر پال کوسٹیلو کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ وہ کئی دہائیوں پر محیط اپنی فیشن کریئر کے دوران نرم، نسوانی طرز کے ملبوسات کے سبب پہچانے جاتے تھے، اس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کے خصوصی ڈیزائنر کے طور پر بھی شہرت رکھتے تھے۔

فیشن ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا کہ پال کوسٹیلو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنی آخری سانسیں اپنی اہلیہ اور ساتوں بچوں کے درمیان لیں۔

پال کوسٹیلو سنہ 1945ء میں ڈبلن میں ایک آئرش والد اور امریکی والدہ کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے اکیڈمی آف گرافتون میں فیشن کی تعلیم حاصل کی اور پھر پیرس کے معروف ادارہ "Chambre Syndicale de la Haute Couture" سے اعلیٰ تربیت لی۔ بعد ازاں وہ میلان اور نیویارک میں بھی خدمات انجام دیتے رہے اور سنہ 1979ء میں اپنا ذاتی برانڈ قائم کیا۔

پال کوسٹیلو، شہزادی ڈیانا کے ذاتی ڈیزائنر

ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا اہم موڑ سنہ 1983ء میں اس وقت آیا جب انہیں شہزادی ڈیانا کا ذاتی ڈیزائنر مقرر کیا گیا اور وہ سنہ 1997ء میں ان کی وفات تک ان کے ساتھ وابستہ رہے۔ سنہ 2021ء کی ایک ریڈیو گفتگو میں انہوں نے شہزادی ڈیانا کو ’’انتہائی شفیق، بے حد نسوانی، بہت گرم جوش اور نہایت خوش مزاج‘‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینسنگٹن پیلس میں ان سے ملاقات کرنا ان کی زندگی کے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک تھا۔

پال کوسٹیلو لندن فیشن ویک میں مستقل طور پر شرکت کرتے رہے اور ان کی آخری شرکت گذشتہ ستمبر میں ہوئی۔ ان کے نسوانی اور نفیس انداز نے خواتین اور مردانہ ملبوسات سے لے کر بیگز، زیورات اور حتیٰ کہ فرنیچر تک کو ایک جداگانہ شناخت دی۔ انہیں ہمہ جہت تخلیقی صلاحیتوں کا حامل سمجھا جاتا تھا اور انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنیوں اور کھیلوں کی ٹیموں کے لیے بھی خصوصی کلیکشن تیار کیے۔ ان میں برٹش ایئرویز کے لیے سنہ 1992 ءسے 2004ء تک یونیفارمز، ڈیلٹا ایئر لائنز کے لیے ڈیزائن اور آئرش اولمپک ٹیم کے لیے سنہ 2004ء کے ایتھنز اولمپکس کا لباس شامل ہے۔

پال کوسٹیلو نے آئرش، برطانوی اور عالمی فیشن و بزنس کی دنیا میں ایک نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اپنی غیر معمولی صلاحیت، نظم و ضبط اور معیار سے غیر متزلزل وابستگی کے باعث ممتاز مقام رکھتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں