جاپان 15 منٹ میں مکمل نہانے کی سہولت… پہلی انسانی واشنگ مشین متعارف کروا دی گئی

فروخت کے لیے پیش قیمت 385 ہزار ڈالر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

جاپان نے اس سال جدید ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک سب سے حیران کن ایجاد پیش کیا ہے۔ سائنس اِنک نامی کمپنی نے اپنی نئی ''انسانی واشنگ مشین ''کی فروخت شروع کر دی ہے، ایک ایسا آلہ جو صارف کو صرف 15 منٹ میں مکمل غسل فراہم کرتا ہے، وہ بھی بغیر کسی محنت کے۔یہ منفرد مشین جو پہلی بار ایکسپو اوساکا 2025 میں دکھائی گئی تھی، ایک لگژری اسپا کیپسول جیسی نظر آتی ہے۔ صارف اندر داخل ہو کر آرام دہ نشست پر لیٹتا ہے اور یونٹ بند ہوتے ہی صفائی کا عمل خودکار طور پر شروع ہو جاتا ہے۔

مشین انتہائی باریک ببلز استعمال کرتی ہے ،جو جلد کے مساموں تک پہنچ کر چکنائی، گرد، مٹی اور مردہ جلد کو صاف کرتے ہیں۔ اس کے بعد یونٹ خودکار شاور اور ڈرائینگ کا عمل بھی مکمل کرتا ہے۔مزید یہ کہ غسل کے دوران مدھم موسیقی چلتی ہے، جو ذہنی سکون اور آرام میں اضافہ کرتی ہے۔یہ ایجاد جدید طرزِ زندگی میں صفائی اور آرام دہ تجربے کا ایک نیا معیار قائم کر رہی ہے۔

کمپنی کی ترجمان ساشیکو مائیکورا کا کہنا ہے کہ یہ مشین ''صرف جسم کو نہیں دھوتی، بلکہ روح کو بھی تازگی بخشتی ہے'' یعنی اس میں شامل آرام دہ اور پرسکون تجربہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتا ہے۔

مزید یہ کہ اس آلے میں جدید سینسرز نصب کیے گئے ہیں ،جو صارف کی جسمانی حالت اور بائیو سائنز کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں، تاکہ کیپسول کے اندر کسی ممکنہ بے ہوشی، گھبراہٹ یا تناؤ سے حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

نصف صدی پرانا ایک آئیڈیا پھر زندہ ہو گیا

اس منفرد ایجاد کی بنیاد 1970 کے اوساکا ایکسپو میں رکھی گئی تھی، جب کمپنی سانیو نے اس جیسی ایک ابتدائی مشین کا ماڈل پیش کیا تھا۔موجودہ کمپنی سائنس (Science Inc) کے صدر یاسواکی اویاما نے اس ماڈل کو بچپن میں دیکھا تھا۔

برسوں بعد انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اس خواب کو دوبارہ حقیقت بنا دیا۔ایکسپو 2025 میں اسے غیر معمولی کامیابی ملی، جس کے بعد کمپنی نے اسے تجارتی طور پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔کپسول کی جسامت بھی متاثر کن ہے، 5 اعشاریہ 2میٹر لمبی، ایک میٹر چوڑی اور 6 اعشاریہ 2میٹر اونچی جو زیادہ تر افراد کے لیے آرام سے لیٹنے کے لیے کافی ہے۔

فلکی قیمت… اور محدود دستیابی

اگرچہ یہ ایجاد حیران کن ہے، مگر اس کی قیمت عام صارف کے لیے نہیں۔انسانی واشنگ مشین کی قیمت 60 ملین ین (تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار ڈالر) رکھی گئی ہے۔یوں یہ مشین صرف:فائیو اسٹار ہوٹلزلگژری اسپاگرم چشموں (Onsen)اور اعلیٰ سطح کے ہیلتھ سینٹرزکے لیے مخصوص ہے۔کمپنی سالانہ 40 سے 50 یونٹس ہی تیار کرے گی، وہ بھی مکمل طور پر ہینڈ مینوفیکچرڈ۔چند فائیو اسٹار ہوٹلز پہلے ہی اپنی جگہ بُک کرا چکے ہیں۔

گھریلو ورژن بھی ممکن

اگرچہ موجودہ ورژن گھروں کے لیے نہیں بنایا گیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کم قیمت گھریلو ماڈل بھی پیش کیا جا سکتا ہے، جیسے جیسے پیداوار بڑھے گی اور ٹیکنالوجی مزید ترقی کرے گی۔یہ جدید ایجاد جاپان کے اس بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے جس میں روبوٹکس اور خودکار نظاموں کو:بزرگ افراد کی دیکھ بھال روزمرہ صفائی اور نہانے دھونےجیسے شعبوں میں تیزی سے اختیار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں معمر افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں