شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ اسرائیل رابطے جاری ہیں : "العربیہ" ذرائع

ٹرمپ نے نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں تحمل کے راستے پر قائم رہیں اور انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے کے لیے معافی کی درخواست کی حمایت کا بھی وعدہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

"العربیہ" اور "الحدث" کے ذرائع نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنياہو کے درمیان ہونے والی اُس طویل فون کال کی نئی تفصیلات بتائی ہیں جس کا زیادہ تر محور غزہ کی پٹی اور شام تھا۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں تحمل و سکون کا مظاہرہ کرے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ ان کے لیے معافی کی درخواست کی حمایت کریں گے۔

"العربیہ" اور "الحدث" کے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ واشنگٹن نے تل ابیب کو آگاہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرنگوں میں محصور افراد کو قتل کرنا جنگ بندی کے معاہدے اور اس کے دوسرے مرحلے میں پیش رفت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

اسی طرح ٹرمپ اور نیتن یاہو کی گفتگو میں شام میں کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری رابطوں پر بھی بات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ شام کے ساتھ ایک سکیورٹی معاہدے کی جانب کچھ عملی قدم بڑھائیں، لیکن نیتن یاہو تنياهو نے انھیں بتایا کہ ایسے کسی معاہدے کے سامنے کئی “رکاوٹیں” موجود ہیں جن میں خاص طور پر "غیر عسکری" (بفر زون) اور "دروز برادری کے حقوق" شامل ہیں۔ اسی سلسلے میں ذرائع نے کہا کہ واشنگٹن جنوبی شام میں ایک غیر عسکری علاقے کے قیام کے ممکنہ راستے پر غور کر رہا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ “axios” کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکی صدر کے ساتھ فون کال کے بعد شام کے بارے میں اپنی زبان قدرے نرم کر دی ... اور کہا کہ “اگر اسرائیل کے مطالبات پورے ہوں تو شام کے ساتھ ایک معاہدہ ممکن ہے۔”

“ایکسيوس” سے بات کرنے والے ایک امریکی اہل کار کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا کہ وہ شام میں فوجی کارروائی کے حوالے سے “کچھ نرمی” اختیار کریں اور “شامی حکومت کو مشتعل نہ کریں۔”

ویب سائٹ کے مطابق اس اہل کار نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو بتایا کہ “شام کی نئی قیادت ملک کو بہتر جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے”۔

“ایکسيوس” نے دو امریکی اہل کاروں اور ایک اسرائیلی اہل کار کے حوالے سے بتایا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے مزید تعاون کا مطالبہ بھی کیا ہے ... وہ بھی ایسے وقت میں جب وہ اسرائیلی صدر سے اپنے لیے معافی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں