سابقہ رقاصہ ... جو 29 برس کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر خاتون ارب پتی بن گئی
برازیل میں پیدا ہونے والی "لوانا لوپیس لارا" آسٹریا کی مشہور ترین بیلے رقاصہ تھیں، بعد ازاں انہوں نے Kalshi تجارتی پلیٹ فارم قائم کیا
سابقہ بیلے رقاصہ نے ہالی وڈ میں کائیلی جینر اور ٹیلر سوئفٹ جیسی نامور شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی کم عمر ترین خود پرداختہ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے جب کہ اس کی عمر ابھی 29 سال بھی نہیں ہوئی۔
امریکی جریدے فوربز نے برازیل میں پیدا ہونے والی "لوانا لوپیس لارا" کو دنیا کی سب سے کم عمر ایسی خاتون قرار دیا ہے جس نے ایک ارب ڈالر کی تصدیق شدہ دولت جمع کی۔ انہوں نے یہ اعزاز اسکیل اے آئی کی لوسی گُوو سے چھین لیا، جنہوں نے اس سے قبل اپریل میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑا تھا۔
لارا کی دل چسپ کامیابی ان کی کمپنی کالشِی (Kalshi) کی تیز رفتار ترقی کے باعث سامنے آئی، جس کی مالیت بڑھ کر 11 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ اس طرح لارا کی ذاتی دولت اندازاً 1.3 ارب ڈالر ہو گئی، کیونکہ وہ کمپنی میں تقریباً 12 فی صد حصص رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہKalshi ایک منظم مارکیٹ ہے جہاں صارفین حقیقی واقعات کے نتائج پر سرمایہ کاری اور مستقبل کے امکانات پر تجارت کر سکتے ہیں۔
لارا کا سفر بیلے رقص سے شروع ہوا، جب وہ برازیل کے شہر جوئنویلی میں معروف بولشوی تھیٹر اسکول میں تربیت حاصل کرتی تھیں۔ بعد ازاں وہ آسٹریا میں مشہور ترین بیلے رقاصہ بن گئیں۔
لارا تعلیمی میدان میں بھی نمایاں رہیں، فلکیات کے برازیلی اولمپیاڈ میں طلائی تمغہ اور سانتا کاتارینا کے ریاضی اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا، اور آسٹریا میں نو ماہ بطور پیشہ ور رقاصہ گزارے۔
بعدازاں انہوں نے بیلے رقص چھوڑ کر کمپیوٹر سائنس کی میدان اختیار کیا اور سترہ سال کی عمر میں ایم آئی ٹی میں تعلیم کے لیے امریکہ منتقل ہو گئیں۔
انہوں نے 2017 میں اپنے ساتھی طارق منصور کے ساتھ Kalshi کی بنیاد رکھی، جو اب 29 سال کی عمر میں خود بھی کروڑ پتی ہیں۔
لارا کے مطابق “ہم نے گریجویشن کے فوراً بعد غیر معمولی خطرات مول لیے۔ دو سال تک کوئی تیار شدہ پروڈکٹ نہیں تھی اور سپورٹ نہ ملتی تو سب ختم ہو جاتا۔”
ابتدائی طور پر 40 سے زیادہ قانونی فرموں نے انہیں کم عمر سمجھ کر نمائندگی سے انکار کیا، یہاں تک کہ امریکی CFTC کے سابق اہل کار جیف بینڈمن نے رہنمائی کی۔
بعد ازاں Kalshi نے تیزی سے ترقی کی، اس کے تجارتی حجم میں 1000 فی صد اضافہ ہوا جو اب ہفتہ وار ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اس کمپنی کا انضمام Robinhood، Webull، StockX، Google Finance اور NHL جیسے اداروں سے ہو چکا ہے۔
-
لوگ آپ کے ساتھ سنجیدگی سے کیسے پیش آئیں؟ نفسیات کیا کہتی ہے؟
بہت سے لوگ صرف کمرے میں داخل ہوتے ہی یا بات کرتے ہی اپنے احترام کا احساس دلاتے ...
بين الاقوامى -
سویڈن: جرائم میں ملوث گروہوں کے سرغنوں کی شہریت ختم کرنے کی تیاری
سویڈن کی حکومت نے آئینی ترامیم کی تجاویز پیش کی ہیں۔ ترامیم جمعہ کے روز پیش کی گئی ...
بين الاقوامى -
فٹبال عالمی کپ 2026 : سعودی عرب کی ٹیم اسپین، یوروگوائے اور کیپ وردے کے گروپ میں
سال 2026 میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے فٹبال کے ...
مشرق وسطی