فٹبال عالمی کپ 2026 : سعودی عرب کی ٹیم اسپین، یوروگوائے اور کیپ وردے کے گروپ میں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سال 2026 میں امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی قرعہ اندازی کے مطابق سعودی عرب کی قومی ٹیم گروپ H میں رکھی گئی ہے۔ اس بات کا اعلان کل جمعے کے روز کیا گیا۔

سعودی ٹیم گروپ H میں اسپین، یوروگوائے اور کیپ وردے کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ یہ ٹورنامنٹ جون 2026 میں شروع ہو گا۔

عالمی کپ کے میچوں کے شیڈول اور میدانوں کا اعلان ہفتے کے روز ایک الگ تقریب میں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی یہ عالمی کپ میں ساتویں شرکت ہو گی۔ اس سے مملکت کی ٹیم 1994، 1998، 2002، 2006، 2018 اور 2022 کے مقابلوں میں شریک کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں