لوگ آپ کے ساتھ سنجیدگی سے کیسے پیش آئیں؟ نفسیات کیا کہتی ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

بہت سے لوگ صرف کمرے میں داخل ہوتے ہی یا بات کرتے ہی اپنے احترام کا احساس دلاتے ہیں، جبکہ کچھ لوگوں کو سنجیدگی سے لیا جانا مشکل لگتا ہے، چاہے وہ جو بھی کریں یا کتنے بھی قابل ہوں۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فرق عموماً ان کے نفسیاتی اشاروں میں ہوتا ہے نہ کہ ان کی پوزیشن یا اختیار میں۔ لہٰذا کچھ نفسیاتی بنیاد پر دی گئی تجاویز ہیں ،جو دوسروں کو آپ کو سنجیدگی سے لینے میں مدد دیتی ہیں:

آنکھوں کے رابطے کو برقرار رکھنا

کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کا آئینہ ہیں اور یہ بالکل درست ہے۔ آنکھوں کے ذریعے رابطہ ایک مضبوط غیر لفظی اشارہ ہے جو اعتماد اور سچائی کو ظاہر کرتا ہے اور اکثر اندرونی خیالات اور جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔جب آپ دوسروں سے بات کرتے وقت مسلسل آنکھوں کے ذریعے رابطہ رکھیں، تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ اپنے کہے پر اعتماد رکھتے ہیں اور اس سے اعتماد اور ساکھ بنتی ہے۔

تاہم توازن بہت ضروری ہے: زیادہ آنکھوں سے دیکھنا یا گھورنا دوسروں کو ڈر یا خوف محسوس کرا سکتا ہے، جبکہ کم دیکھنا یا آنکھیں چراتے رہنا عدم تحفظ کا تاثر دے سکتا ہے۔

پرسکون اور واضح انداز میں بات کرنا

ایک تحقیقی مضمون جو 2017 میں برطانوی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹس کی جرنل PMC میں شائع ہوا، اس می بتایا گیا کہ واضح بات چیت (جس میں بولنے کی رفتار آہستہ ہو اور الفاظ صحیح ادا کیے جائیں) ذہانت اور مؤثر رابطے کو بہتر بناتی ہے اور اس کا اثر بالواسطہ طور پر اعتماد اور مہارت کے تاثر پر پڑتا ہے۔

دفتری لوڈ کے باعث پریشانی
دفتری لوڈ کے باعث پریشانی

کولمبیا یونیورسٹی کی ایک اور تحقیق کے مطابق سوچ سمجھ کر بولی گئی آواز اختیار یا اتھارٹی کا اشارہ دیتی ہے، جبکہ تیز یا ہلکی لرزش والی آواز دباؤ اور بےچینی کو ظاہر کرتی ہے۔

صحت مند حدیں قائم کرنا

کہا جاتا ہے کہ لوگ اُس شخص کا احترام کرتے ہیں جو خود کا احترام کرتا ہے اور یہ بالکل درست ہے۔ جس طرح کوئی شخص خود سے محبت اور عزت کے ساتھ پیش آتا ہے، وہ دوسروں کو بھی سکھاتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں۔اس لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے ساتھ نرمی اور احترام سے پیش آئے اور جب ضرورت ہو تو نہیں کہنا یا اپنی حفاظت کرنا سیکھے۔ صحیح حدیں قائم کرنے سے ذہنی سکون برقرار رہتا ہے اور دوسروں کا احترام حاصل ہوتا ہے، جس سے وہ آپ کے ساتھ بہتر اور سنجیدگی سے پیش آتے ہیں۔

موقع کے مطابق مناسب لباس پہننا

ایک شخص کا لباس کچھ بولے بغیر بھی دوسروں پر اثر ڈالتا ہے، اس لیے موقع کے مطابق مناسب لباس پہننے کا فن اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ اعتماد کے ساتھ بات کرنا تاکہ دوسروں کا احترام حاصل ہو۔صاف ستھرا اور شاندار لباس پہننا، خوداعتمادی کے ساتھ کھڑا ہونا اور کھلی اور درست جسمانی حالت رکھنا مہارت اور اعتبار کو بڑھاتا ہے۔ مناسب لباس پہننا صرف مہنگے کپڑے پہننے تک محدود نہیں، بلکہ یہ خود سے محبت اور احترام ظاہر کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔ جب کوئی شخص اچھے لباس میں ملبوس ہوتا ہے، تو دوسرے بھی اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

وعدوں کو پورا کرنا

اعمال الفاظ سے زیادہ مؤثر ہوتے ہیں، اس لیے جو شخص اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کرتا ہے وہ زیادہ قابل اعتماد سمجھا جاتا ہے۔ اعتماد وہ سب سے مضبوط خصوصیت ہے ،جو احترام کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، کیونکہ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے اور اس پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ چاہے یہ وقت پر کام مکمل کرنا ہو یا مقررہ وقت پر موجود ہونا، وعدوں کو پورا کرنا اچھی شہرت بنانے میں مدد دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں