ٹرمپ: مجھے 'عظیم' فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا فون آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا کہ فٹبال سٹار اور سعودی فٹ بال کلب النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں فون کال کی اور گذشتہ ماہ وائٹ ہاؤس کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ "عظیم" فٹ بالر رونالڈو نے وائٹ ہاؤس اور اوول آفس کے دورے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے انہیں "فون کیا"۔

"نہ صرف ایک ایتھلیٹ بلکہ ایک شخص کے طور پر بھی وہ ایک ناقابلِ یقین انسان ہیں۔ کوئی اس سے زیادہ بہتر نہیں ہو سکتا!!!" ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا۔

امریکہ کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیہ میں امریکی صدر نے نومبر میں رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا رودریگز کی دعوت کی تھی۔

رونالڈو اور رودریگز نے ٹرمپ سے الگ ملاقات بھی کی۔

اس وقت وائٹ ہاؤس نے "پریزیڈینشل واک آف فیم" سے گذرتے ہوئے ان تینوں کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جبکہ رونالڈو نے بھی اوول آفس میں ٹرمپ کے ساتھ کی گئی تصاویر پوسٹ کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں