''لائکس''کے خبط میں مبتلا مشہور انفلوئنسر نے بیٹے کو ہوا بند سٹوریج بیگ میں بند کر دیا

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا اور ماں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک کم عمر بچّے نے اپنی زندگی کے خوفناک لمحات اس وقت گزارے، جب روس سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئسر آنا سابارینا نے اپنے 10 سالہ بیٹے کو سٹوریج کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اس کی ہوا نکالتے ہوئے خود کو ویڈیو میں ریکارڈ کیا، اور یہ سب تفریح اور ویوز بڑھانے کے لیے کیا گیا۔

برطانوی اخبار'' دی سن'' کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بچہ اسٹیاس ایک بڑے ویکیوم پلاسٹک بیگ میں زمین پر لیٹا ہوا ہے۔ وہ گہرا سانس لیتا ہے اور گنتا ہے: ایک، دو، تین، جس کے بعد سابارینا فوراً بیگ کی زِپ بند کرتی ہے اور کہتی ہے: چلیں شروع کریں!

پھر وہ ویکیوم کلینر کی نَلی بیگ کے والو سے جوڑ کر اندر کی ہوا کھینچنا شروع کرتی ہے۔ مگر صرف دو سیکنڈ کے اندر ہی اسٹیاس کی گھٹی ہوئی آواز آتی ہے: "مامّا!" جس پر سابارینا فوراً بیگ کھول دیتی ہے، اور بچہ باہر آ کر مسکراتے ہوئے انگوٹھا اوپر کرتا ہے جبکہ وہ تازہ ہوا کے لیے تیزی سے سانس لیتا ہے۔

شہرت کے خبط میں مبتلا اس ماں نے وضاحت کی کہ گھر میں سب بور ہو رہے تھے کیونکہ اس کا بیٹا بیمار ہونے کی وجہ سے سکول نہیں جا رہا تھا، اسی لیے اس نے "لائکس" حاصل کرنے کے لیے ویڈیو پوسٹ کی۔ مگر نتیجہ الٹا ہوا اور فالوورز نے اس پر بچے کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگا دیا۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا، صارفین نے ماں پر شدید تنقید کی کہ اُس نے بچے کو خطرے میں ڈالا، خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ویکیوم پلاسٹک بیگ چند سیکنڈ میں ہی بچے کی جان لے سکتا تھا۔

بیگ کے اندر چھوٹا بچہ
بیگ کے اندر چھوٹا بچہ



پولیس کی تحقیقات

36 سالہ انفلویسر آنا سابارینا اس وقت پولیس اور بچوں کے تحفظ کی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا سامنا کر رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے یہ ویڈیو ایک معمول کی آن لائن نگرانی کے دوران دیکھی، جس کے بعد اس بلاگر کے خلاف فوری طور پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

ریاست ساراتوف کی پولیس کے ایک ترجمان نے روسی ایجنسی نووستی کو بتایا: ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں لگتا ہے کہ ایک عورت اپنے نابالغ بیٹے کے ساتھ غیر قانونی اور خطرناک عمل کر رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ وہ ماں کے عمل کا قانونی جائزہ لیں گے اور بچوں کے تحفظ کے ادارے بھی اس واقعے کی مکمل جانچ کریں گے۔

سابارینا جس کے ہزاروں فالوورز ہیں اور لاکھوں ویوز آتے ہیں، اس نے یہ ویڈیو اس وقت فوراً ڈیلیٹ کر دی جب پولیس کی جانب سے تفتیش کی خبر ٹیلیگرام پر جاری ہوئی۔

ماں کو درپیش ممکنہ سزائیں بھی سخت ہیں:پانچ سال تک قید یا پانچ لاکھ روبل (تقریباً 25 ہزار سعودی ریال) تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں