فلسطینی شہید بچی ہند رجب پر بننے والی فلم گولڈن گلوبز کے لیے نامزد

اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی فلسطینی بچی ہند رجب پر بننی والی فلم نے عالمی سطح پر گولڈن نامینیشن حاصل کر لی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تیونس سے تعلق رکھنے والی فلم ڈائریکٹر کوثر بن ھنیہ کے مطابق ہند رجب پر بننے والی یہ فلم 'دی وائس آف ہند رجب' جنوری 2024 میں ہونے والی ان اہم تقریبات میں سب سے اچھی متحرک فلم کے طور پر سامنے آئی جس کے نتیجے میں اسے گولڈن گلوب نامینیشن کی اہل قرار دیا گیا ہے۔

'دی وائس آف ہند رجب' نامی یہ فلم انگریزی زبان کے علاوہ فلم ہے جس میں ہند رجب کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ جسے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں اپنے چھ دیگر رشتہ داروں کے ساتھ غزہ شہر سے بے گھر ہونے کے بعد نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ جبکہ راستے میں ان کی گاڑی اسرائیلی بمباری کی زد میں آگئی۔

اسرائیل کی اس بمباری سے کار میں بچ جانے والی اکیلی ہند رجب تھی جو زخمی ہوئی اور بعد ازاں شہید ہوگئی۔ اس دوران اس کی بمباری میں مرتے ہوئے رشتہ داروں اور ماں باپ کو دیکھ کر زخمی حالت میں چیخ و پکار پر مبنی آواز ریکارڈ کر لی گئی۔

ریڈ کراس کے ادارے نے اسے گاڑی سے زخمی حالت میں نکالا اور اس واقعے پر دنیا بھر میں سخت احتجاج اور مذمت پر مبنی بیانات آئے۔

ہند رجب پر بننے والی اس فلم میں کئی مشہور ایگزیکٹو پروڈیوسرز اور اداکاروں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں جوکوئن فونکس، براڈ پیٹ، آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر جوناتھن گلیزر اور میکسیکو سے تعلق رکھنے والے الفونسو کوارون شامل ہیں۔

اس فلم کو تیونس میں سرکاری طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ یہ دنیا کا سب سے بڑے ایوارڈ 'انٹرنیشنل فیچر فلم اکیڈمی ایوارڈ' حاصل کر سکے۔ دوسری جانب 83واں گولڈن گلوبز ایونٹ 11 جنوری 2026 کو ہونے جا رہا ہے۔ جس کے لیے اس فلم کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں