سویڈش بادشاہ کی طرف سے امریکی سعودی سائنسدان عمر یاغی کے لیے کیمسٹری کا نوبل انعام
وہ نوبل انعام حاصل کرنے والے اولین سعودی شہری ہیں
سویڈن کے بادشاہ کارل شانزدہم (16) گستاف نے بدھ کے روز امریکی سعودی سائنس دان عمر یاغی کو نوبل انعام سے نوازا ہے۔ انہوں نے ایک دھاتی نامیاتی فریم ورک بنایا ہے۔ یہ اسفنج نما ڈھانچہ سی او ٹو کو ذخیرہ یا ہوا سے پانی کشید کر سکتا ہے۔ اس کے لیے برطانوی-آسٹریلوی اور جاپانی سائنسدانوں رچرڈ رابسن اور سوسومو کیٹاگاوا نے بھی ان کے ساتھ مل کر کام کیا۔
یاغی، رابسن اور کیٹاگاوا تینوں نے گذشتہ 50 سالوں میں توسیع پذیر، قابلِ اعتماد ایم او ایف ماڈلز تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جنہیں صنعت میں موسمیاتی مسائل سے نمٹنے اور صاف ہوا اور پانی کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یاغی کو 1.2 ملین ڈالر کے مشترکہ انعام سے حصہ ملے گا۔
اردن کے ایک پناہ گزین کیمپ میں پرورش پانے والے ساٹھ سالہ یاغی ایک فلسطینی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جسے 1948 میں صہیونی ملیشیاؤں نے ان کی جائیداد سے بے دخل کر دیا تھا۔ وہ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے کیمسٹری کا نوبل انعام پانے والے دوسرے عرب نژاد شہری ہیں۔
نوبل فاؤنڈیشن نے کہا، ایم او ایف ماڈلز "صحرا کی ہوا سے پانی کشید کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ حاصل کرنے، زہریلی گیسیں ذخیرہ کرنے یا کیمیائی ردِ عمل کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔"
یاغی کو 2015 میں کنگ فیصل انٹرنیشنل پرائز برائے کیمسٹری ملا تھا اور 2021 میں شاہ سلمان نے انہیں ان کے سائنسی کارناموں پر سعودی شہریت سے نوازا۔ وہ یو سی برکلے میں کیمسٹری میں جیمز اینڈ نیلجے ٹریٹر چیئر پر فائز ہیں اور برکلے گلوبل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈائریکٹر ہیں۔ علاوہ ازیں یاغی نے 2018 سے کاروباری شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے Atoco کی بنیاد رکھی اور وہ H2MOF اور واہا انکارپوریشن کے شریک بانی ہیں۔
خشک حالات میں ہوا سے پانی حاصل کرنے پر ان کی توجہ کی بنیادی وجہ اردن میں ان کی پرورش ہے جہاں گھروں تک پانی ہر 14 دن بعد پہنچتا تھا۔ انہوں نے اپنے تیار کردہ ایم او ایف-303 ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے 1990 کے عشرے میں ایریزونا کے صحرا میں ہوا سے پانی حاصل کرنے کے لیے فیلڈ ٹیسٹ شروع کیے تھے۔
یاغی سے پہلے 1999 میں مصری امریکی کیمیا دان اور سائنسدان احمد زویل کو کیمسٹری کے زمرے میں نوبل انعام ملا تھا۔
سویڈن کے دارالحکومت میں ایوارڈ کی تقریب نوبل ویک کے سلسلے کی تازہ ترین تقریب ہے۔
-
نوبل انعام کی ضیافت کے لیے خفیہ مینو تیار
اسٹاک ہوم میں خصوصی انتظامات
بين الاقوامى -
نصف صدی پرانی ''اسٹار وارز'' کی پہلی پینٹنگ 3اعشاریہ9 ملین ڈالر میں فروخت
یہ پینٹنگ ایکریلک اور ایئربرش تکنیک سے تیار کی گئی تھی ،جسے فنی ڈیزائنر ٹوم جونگ ...
بين الاقوامى -
فن لینڈ میں تین نوعمر لڑکوں نے اسٹیڈیم کو آگ لگا دی
فن لینڈ کی پولیس نے تین نوعمر لڑکوں کو اس وقت گرفتار کیا، جب انہوں نے ''ہاکا ...
بين الاقوامى