’’ تقریب پبلک ریلیشنز کمپنی نے منعقد کی‘‘: بھارتی حکومت نے میسی واقعہ سے خود کو بری کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارتی فٹ بال فیڈریشن نے لیجنڈری سٹار لیونل میسی کے کلکتہ شہر کے دورے کے موقع پر ان کے ایک بڑے مجسمے کی نقاب کشائی کے دوران پیش آنے والے واقعات سے خود کو بری قرار دے دیا ہے۔ فیڈریشن نے کہا کہ یہ تقریب ایک پبلک ریلیشنز کمپنی کے ذریعے منعقد کی گئی تھی۔ یاد رہے ہجوم کی وجہ سے ان شائقین کے لیے نظارہ رک گیا جو ارجنٹائن کے سٹار کو دیکھنے آئے تھے۔ میسی 20 منٹ بعد ہی وہاں سے چلے گئے۔ اس پر شائقین نے کرسیاں توڑ دیں اور گراؤنڈ کی طرف اشیاء پھینکی تھیں۔

ہندوستانی فیڈریشن نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ فیڈریشن ’’ وویکانند یوا بھارتی کریرانگن ‘‘ میں پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لے رہی ہے جہاں ہزاروں شائقین فٹ بال ستاروں لیونل میسی، لوئس سواریز اور روڈریگو ڈی پول کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ایک نجی تقریب تھی جسے ایک پبلک ریلیشنز ایجنسی نے منظم کیا تھا۔ ہندوستانی فیڈریشن کسی بھی طرح سے انتظام، منصوبہ بندی یا اس پر عمل درآمد میں شامل نہیں تھی اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فیڈریشن کو ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اس سے کوئی منظوری حاصل کی گئی تھی۔

فیڈریشن کے بیان کا اختتام یہ کہتے ہوئے ہوا کہ ہم تمام حاضرین پر زور دیتے ہیں کہ وہ مجاز حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں، ہدایات پر عمل کریں اور شامل افراد کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں