اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے سڈنی میں یہودی مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ کے واقعےمیں ہلاکتوں کے بعد کہا ہے کہ حملے سے قبل آسٹریلیا کی پالیسی معاندانہ تھی۔ اتوار کے روز انہوں نے اس واقعے کو نہایت گھناونا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آسٹریلیا میں جو کچھ ہوا وہ یہود مخالف رجحانات کا مقابلہ نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے خلاف جاری ایک جنگ کی حالت میں ہیں۔ اس کا مقابلہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہودی دشمنی کی مذمت کی جائے اور اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا کہ یہ حملہ متوقع تھا۔ اتوار کو جاری ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ جب دو برس تک آسٹریلیا کی سڑکوں پر اور خاص طور پر سڈنی میں یہودی مخالف مظاہرے جاری رہیں تو آخرکار جو کچھ ہوا وہ اسی کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اس عرصے کے دوران بے شمار مرتبہ آسٹریلوی حکومت کو خبردار کیا تھا مگر افسوس کہ مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب آسٹریلیا کی حکومت کو جاگ جانا چاہیے۔
ادھر اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے سڈنی میں یہودیوں پر ہونے والے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اس خونی واقعے کو ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے آسٹریلوی حکام سے یہودی دشمنی کے خلاف کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا۔
#ÚLTIMAHORA ⚠️ Pánico en Bondi Beach, #Sydney, por un tiroteo que deja varios heridos.
— eSPAINews (@eSPAINews_) December 14, 2025
💥 Testigos relatan haber escuchado más de 50 disparos.
🚨🚔 La policía urge a la población evitar el área mientras despliega un gran operativo.
EN DESARROLLO...#Australia #Sídney pic.twitter.com/mvhWvwW3HU
12 افراد ہلاک
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اتوار کے روز سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر یہودی عید ہانوکا کی تقریبات کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہوئے۔
آسٹریلوی پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک اور حملہ آور مارا گیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حملے کے وقت ایک ہزار سے زیادہ افراد وہاں موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سنہ 2024ء میں 6 دسمبر کو بھی آسٹریلیا میں ایک یہودی عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ملبورن کے علاقے ریبولنیا میں واقع آداس اسرائیل معبد پر تین نقاب پوش افراد نے کھڑکی توڑ کر حملہ کیا اور عمارت کے اندر آگ لگا دی تھی۔
-
سڈنی یہودی تقریب میں فائرنگ کے وقوعے کی ویڈیوز اور مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آ گئیں
سڈنی یہودی تقریب میں فائرنگ کے وقوعے کی ویڈیوز اور مشتبہ شخص کی تصویر سامنے آ ...
بين الاقوامى -
سڈنی: بونڈائی بیچ پر فائرنگ سے 12 اموات، متعدد زخمی
دنیا بھر میں یہودی ہر سال 7 سے 15 دسمبر تک تہوار ’ہنوکا‘ مناتے ہیں۔ اسے روشنیوں کا ...
بين الاقوامى -
وسط مدتی انتخاب سے متعلق معاشی پالیسیوں کے اثرات، ٹرمپ غیر یقینی کا شکار ہیں: رپورٹ
صدر ٹرمپ نے اس بارے میں غیر یقینی کا اظہار کیا کہ آیا ریپبلکن اگلے سال ہونے والے ...
بين الاقوامى