لاس اینجلس میں سال نو کی شام دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام، چار ملزم گرفتار

ملزموں کا امریکی حکومت مخالف گروپ ’’ ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ ‘‘ سے تعلق ہے: میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر انصاف بام بونڈی نے اعلان کیا کہ کیلی فورنیا ریاست میں سال نو کی شام ایک دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی ) نے وزارت انصاف کے تعاون سے ایک منصوبہ ناکام بنایا تھا جس میں لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں کئی امریکی مقامات اور کمپنیوں کو نشانہ بنایا جانا تھا۔

وزارت انصاف نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ریاست میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوکس نیوز کے مطابق ان افراد نے خود کو امریکہ مخالف گروپ ’’ ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ ‘‘ کا حصہ بتایا ہے۔

تحقیقات کے مطابق چاروں افراد سال نو کی شام لاس اینجلس میں پانچ مختلف مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے دیسی ساختہ بموں کے ذریعے مربوط حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے امریکہ مخالف نعروں پر مبنی پوسٹرز اور اشتعال انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ انہیں لوئزرن ویلی میں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ منصوبہ بند حملے سے قبل دھماکہ خیز مواد کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ 24 سے 41 سال کی عمر کے ان ملزمان پر سازش اور اسلحہ رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ کیا ہے؟

ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ اسی گروپ سے تعلق رکھنے والے پانچویں شخص کو نیو اورلینز میں ایک الگ حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ’’ ٹرٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ ‘‘ سے منسوب ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بتایا کہ اس کی بانی شاخ لاس اینجلس میں واقع ہے اور اس گروپ کا مقصد "ٹرٹل آئی لینڈ " کو "غیر قانونی امریکی سلطنت" سے آزاد کرانا ہے۔ اکاؤنٹ پر یہ بھی پوسٹ کیا گیا ’’ فلسطین کو آزاد کرو، ہوائی کو آزاد کرو، پورٹو ریکو کو آزاد کرو۔ ‘‘ مزید کہا گیا دنیا کو امریکی سامراجیت سے آزاد کرانا ہی محفوظ اور پرامن مستقبل کا واحد راستہ ہے۔ لاس اینجلس کیلی فورنیا کی سب سے بڑا اور نیویارک کے بعد امریکہ کا دوسرا سب سے بڑی شہر ہے۔ یہ ہالی ووڈ اور اس کے مشہور سٹوڈیوز کی وجہ سے سنیما اور فنون کا عالمی مرکز ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں