شہر کے ایمرجنسی مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور شہر کی اہم یوٹیلیٹی کمپنی کے مطابق سان فرانسسکو کا ایک بڑا حصہ ہفتے کے روز بجلی کی بندش سے متاثر ہوا۔
پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک کمپنی کے مطابق تقریباً 800،000 آبادی والے شہر کیلیفورنیا میں بجلی کی مکمل بندش سے تقریباً 125,000 رہائشی متأثر ہوئے۔
ایمرجنسی مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، "سان فرانسسکو بجلی کی ایک وسیع بندش سے متأثر ہوا ہے - زندگی کی حفاظت سے متعلق ہنگامی صورتِ حال کے لیے صرف 9-1-1 پر کال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک سگنلز کو فور وے سٹاپس سمجھیں، ریفریجریٹر اور فریزر کے دروازے بند رکھیں اور بندش میں اضافے سے بچنے کے لیے بڑے برقی آلات بند کر دیں۔"
بجلی کی بندش سے ٹریفک جام ہو گیا اور بعض کاروباروں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔