امریکی اداکار جیمز رانسون کی پراسرار حالات میں خود کشی

اداکار نے 2016 میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ منشیات کی لت سے چھٹکارا پا چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی اداکار جیمز رانسون 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انھوں نے(HBO) کے مشہور سیریل(The Wire) میں "زیگی سوبوٹکا" کا کردار نبھایا اور کئی دیگر ٹی وی سیریلز اور فلموں میں اداکاری کی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامنر کے دفتر نے اپنے آن لائن ریکارڈز میں بتایا ہے کہ رانسون کی موت جمعے کے روز خود کشی کے نتیجے میں ہوئی۔

رانسون کے فلمی کاموں میں (It: Chapter Two)، (The Black Phone) اور The (Black Phone 2) جیسی فلمیں شامل ہیں۔ وہ ٹی وی سیریلز میں بھی نظر آئے، جن میں پولیس ڈرامہ(Bosch) اور سیریل (Poker Face) شامل ہیں۔

رانسون آخری بار ٹیلی ویژن پر "پوکر فیس" کے دوسرے سیزن کی ایک قسط میں نظر آئے تھے، جو گذشتہ جون میں نشر ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ رانسون نے "دی وائر" کے دوسرے سیزن میں بالٹیمور کے بندرگاہی کارکن فرینک سوبوٹکا کے بیٹے، زیگی سوبوٹکا کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

اداکار نے 2016 میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ وہ پانچ سال تک نشے کی لت میں مبتلا رہنے کے بعد منشیات کا استعمال ترک کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں