الجزائر کی معروف خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر سارہ حنانہ نے اپنی سالگرہ کے ساتھ ہی طلاق کی تقریب منائی۔ سارہ نے ایک وڈیو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہی دن اپنی سالگرہ اور طلاق دونوں کا جشن منا رہی ہیں۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر حامیوں اور مخالفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔
سارہ حنانہ جن کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر مجموعی طور پر 12 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں، انھوں نے کیک کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ آج وہ اپنی سالگرہ کے ساتھ ساتھ طلاق کا جشن بھی منا رہی ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے دوستوں سے مبارک باد وصول کرنے اور سڑک پر جشن منانے کی وڈیوز بھی شیئر کیں۔ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں طلاق کا اعلان کرنے والی دیگر الجزائر ی انفلوئنسرز کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے، جن میں کئی نے اس فیصلے کو سکون اور راحت کا باعث قرار دیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات طلاق کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، حالانکہ اصل مقصد ازدواجی رشتہ بچانے کی کوشش ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا ماہر رحیم صدیقی کے مطابق انفلوئنسرز اپنی نجی زندگی کی تفصیلات معلومات دینے کے لیے نہیں بلکہ ناظرین کی توجہ اور ویوز حاصل کرنے کے لیے شیئر کرتے ہیں اور یہ طریقہ خاص طور پر نوجوان صارفین کو متاثر کرتا ہے۔
سماجی ماہر یوسف بن مراد کا کہنا ہے کہ الجزائر ی معاشرے میں شادی اور طلاق دونوں اہم سماجی واقعات ہیں۔ شادی کو خوشی اور طلاق کو ناکامی سمجھا جاتا ہے، چاہے وہ کسی مسئلے کا حل ہی کیوں نہ ہو۔ ان کے مطابق طلاق پر خوشی منانا دراصل دوسرے فریق یا عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہوتی ہے کہ انسان کمزور نہیں ہوا، مگر اس طرح کے رجحانات معاشرے پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
-
کیا واقعی بالوں کے سِرے کاٹنے کے بعد بال تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں؟
بالوں کے سِرے باقاعدگی سے کاٹنا بالوں کی صحت مند دیکھ بھال کے کسی بھی معمول کا ایک ...
ایڈیٹر کی پسند -
انسان نما روبوٹس کی حفاظت پر سوالات، مظاہروں اور مقدمات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
انسان نما روبوٹوں کی صلاحیتیں دکھانے والی نمائشیں اور عدالتی مقدمات ان روبوٹوں کی ...
بين الاقوامى -
سوڈانی فنکار کے تھیٹر میں کپڑے اتارنے کی ویڈیو نے ہنگامہ مچا دیا
جب سے سوڈانی فنکار محمد تروس نے یوگانڈا میں سوڈانی کمیونٹی کی تقریب میں اسٹیج پر ...
بين الاقوامى