نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شریک حیات کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے بحیرہ احمر کے تفریحی و پر آسائش علاقے میں اپنے لیے گھر خریدا ہے۔ اس طرح دونوں دنیا کے اس منفرد اور پر تعیش قسم جزیرے میں جائیداد خریدنے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس امر کا اعلان پیر کے روز بحیرہ احمر کے ساحل پر پرتعیش گھروں کی تعمیر سے متعلق ڈویلپرز کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ رونالڈو اوران کی شریک حیات روڈریگز نے رٹز کارلٹن ریزرو رہائش گاہ Nujuma میں دو انتہائی لگژری ولاز خریدے ہیں۔ Nujuma بحیرہ احمر کی رہائش گاہوں کے حوالے سے ایک اہم رہائشی بستی کا نام ہے۔
تاہم اس منفرد اور انتہائی پرتعیش رہائشی بستی میں صرف 19 انتہائی پرائیویٹ ولاز قائم کیے گئے ہیں جو کرسٹل کی شفاف پانیوں سے گھری قدیم سفید ریت پر تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس منفرد رہائشی علاقے تک صرف ' چارٹرڈ بوٹس' یا سمندری جہاز کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔
خیال رہے رونالڈو اور روڈریگیز بحیرہ احمر کے پہلے ریزارٹس کے کھلنے کے بعد ایک سے زائد بار اس کا دورہ کر چکے ہیں۔ رونالڈو نے یہ منفرد اور خوبصورت جگہ دیکھی تو کہا' یہ ایک قابل ذکر منزل ہے۔' ان کی طرف سے خریدے گئے ولاز میں 3 پلس 2 بیڈ رومز ہیں۔
یہ رہائشی خواب مملکت کے ویژن 2030 کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔ جس میں سیاحوں کو پرتعیش آسائش دی گئی ہے۔
یہاں مکمل طور پر قابل تجدید توانائی کا اہتمام کیا گیا یے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے اس علاقے کو مکمل پاک رکھا جا سکے۔