سعودی عرب: معتمرین کو رہائش نہ دینے پر عمرہ کمپنی کو کام سے روک دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک عمرہ کمپنی اور اس کے غیر ملکی ایجنٹ کو معتمرین کو منظور شدہ معاہدے کے مطابق رہائش فراہم نہ کرنے کی خلاف ورزی دریافت ہونے پر کام سے روک دیا۔ رہائش فراہم نہ کرنا معتمرین اور مسجدِ نبوی کے زائرین کی خدمات کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔

وزارت نے نشاندہی کی کہ معتمرین منظور شدہ رہائش فراہم کیے بغیر مملکت پہنچ گئے تھے حالانکہ ان خدمات کا معاہدے کے پروگراموں میں ذکر موجود تھا۔ اس پر متعلقہ کمپنی اور اس کے غیر ملکی ایجنٹ کے خلاف منظور شدہ فریم ورک کے مطابق فوری قانونی کارروائی کی ضرورت پڑی۔

ان اقدامات کا مقصد متاثرہ معتمرین کے حقوق کو یقینی بنانا اور خلاف ورزیوں کے اعادے کو روکنا ہے جس سے ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔ وزارت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ اقدام عمرہ کمپنیوں کی جانب سے اپنے معاہدوں پر درستی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ عمل درآمد کی نگرانی کرنے اور ضیوف الرحمن کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ اقدامات معتمرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے مملکت کے ’’ ویژن 2030 ‘‘ کے اہداف کے عین مطابق ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے زور دیا کہ وہ معتمرین کے حوالے سے معاہدہ شدہ ذمہ داریوں میں کسی بھی کوتاہی یا خلاف ورزی پر کوئی نرمی نہیں برتے گی۔ ضیوف الرحمن کے حقوق اولین ترجیح ہیں اور فراہم کردہ خدمات کا معیار ایک ریڈ لائن ہے جس سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں پر زور دیا کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات پر مکمل عمل کریں اور معاہدے کے پروگراموں کے مطابق خدمات فراہم کریں تاکہ خدمات کے معیار کو بڑھانے اور معتمرین و زائرین کے اطمینان کی بلند ترین سطح حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں