افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب ، 17 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

افغانستان کے ڈیزاسٹر سے نمٹنے والے ادارے 'نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی' نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ موسم سرما کی پہلی شدید بارش اور برفباری سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ جس کی وجہ سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

'این ڈی ایم اے' افغانستان کے ترجمان محمد یوسف حماد کے مطابق یہ بارش خشک سردی کے طویل دورانیے کے بعد ہوئی ہے۔ تاہم انتہائی طوفانی بارش رہی۔ اس کی وجہ سے افغانستان کے وسطی، شمالی ، جنوبی اور مغربی حصوں میں معمول کی زندگی متاثر ہوگئی اور کئی اضلاع میں سیلابی کیفیت سے شہریوں کے گھروں کے بنیادی ڈھانچے اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

ترجمان نے بتایا جمعرات کو ہونے والی اس طوفانی بارش سے مجموعی طور پر 1800 خاندان متاثر ہوئے۔ جن میں سے 17 جاں بحق ہوگئے اور 12 زخمی ہوئے۔

'ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی' کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں۔ تاہم ابھی اندازہ کرنا مشکل ہے کہ کون سے علاقے میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ حکام کو سروے کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے افغانستان انتہائی موسمی تبدیلیوں کی زد میں ہے اور بارش کی وجہ سے انتہائی خطرناک سیلابوں کی زد میں رہنے والا ملک ہے۔ اس پر کئی برس تک امریکہ کا قبضہ رہا ہے اور امریکی فوج نے کئی برس کے قبضے کے بعد اگست 2021 کو افغانستان سے اچانک انخلاء قبول کر لیا تھا۔ تاہم اس دوران جنگی کیفیت نے افغانستان کے انفراسٹرکچر کو بری طرح تباہ کر دیا۔

افغانستان میں پچھلی کئی دہائیوں سے جاری جنگوں کی وجہ سے جنگلات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے آلات کی بھی شدید کمی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں