مادورو ملک کے واحد صدر ہیں: نائب صدر وینزویلا ڈیلسی روڈریگز
نائب صدر کا ملک کا اور قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم
نکولس مادورو وینزویلا کے "واحد صدر" ہیں، ملک کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز نے ہفتے کے روز کہا اور امریکہ سے گرفتار رہنما کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ مادورو کو ہفتے کے روز ایک فوجی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹیلی ویژن پر براہِ راست بات کرتے ہوئے روڈریگز نے "وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کی فوری رہائی" کا مطالبہ کیا۔
روڈریگز نے یہ بھی کہا، حکومت ملک کے "دفاع" کے لیے تیار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کے وینزویلا کا "انتظام چلانے" اور اس کے تیل کے وسیع ذخائر استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد روڈریگز نے ایک لائیو خطاب میں اصرار کیا، "ہم وینزویلا کے دفاع کے لیے تیار ہیں؛ ہم اپنے قدرتی وسائل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔" واضح رہے کہ روڈریگز کو مادورو کے بعد صدر بننا ہے۔