مادورو بارسلونا کے عاشق، امریکی گرفتاری سے قبل انہیں میسی نے رُلا دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، جنہیں امریکہ نے ہفتے کے روز گرفتار کیا، ہمیشہ سے ہسپانوی کلب بارسلونا اور اس کے ارجنٹائنی سٹار لیونل میسی کے دیوانے رہے ہیں۔ وہی میسی جنہوں نے 2021 کی گرمیوں میں اپنے بنیادی کلب کو چھوڑ کر اس رہنما کو رلا دیا تھا جو اب نیویارک میں زیر حراست ہے۔ انہوں نے ایک سرکاری خطاب میں معاشی اصلاحات کو بھول کر "دی فلی" کے کارنامے کا جشن بھی منایا تھا۔

امریکی سپیشل ایلیٹ فورسز نے وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو 3 جنوری کو دارالحکومت کاراکاس میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا۔ پیر کے روز انہیں نیویارک میں مقدمے کے لیے پیش کیا گیا جہاں ان پر امریکہ کو منشیات بھیجنے سمیت کئی الزامات ہیں۔ اپنے سیاسی پہلو سے ہٹ کر مادورو فٹ بال کے شیدائی تھے۔ وہ آنجہانی لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کے گہرے دوست تھے جنہیں وہ انقلاب کا دوست قرار دیتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ہسپانوی کلب بارسلونا کے پرجوش حامی تھے۔

مادورو نے انکشاف کیا تھا کہ جب انہوں نے لیجنڈ لیونل میسی کو اگست 2021 میں بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین منتقلی کے بعد روتے ہوئے دیکھا تو وہ خود بھی رو پڑے تھے۔ انہوں نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ بارسلونا کی انتظامیہ نے میسی کے ساتھ جو کیا وہ بہت برا تھا جب میں نے ان کے آنسو گرتے دیکھے تو میں رو پڑا۔ میں واقعی رویا کیونکہ وہ ایک اچھا، ایماندار نوجوان اور ایک عظیم سپورٹس آئیکن ہے۔

وینزویلا کے رہنما یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے بارسلونا کے صدر ہوان لاپورٹا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میسی کا استعمال زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانے کے لیے کیا اور پھر اسے ٹھوکر مار کر نکال دیا۔ اگر انہوں نے لیونل کے ساتھ ایسا کیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی اور کے ساتھ اس سے بھی بدتر سلوک کریں گے۔ اپنی حکومت کے وزراء کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل پر بات چیت کے لیے ایک میٹنگ کے دوران مادورو کو خبر ملی کہ میسی نے ہسپانوی فٹ بال لیگ میں بارسلونا کے لیے اپنا 300 واں گول کر دیا ہے تو معاشی اقدامات اور کرنسی اصلاحات کی گفتگو وہیں رک گئی۔ وہ چیخنے سے پہلے میسی اور اس کے کارناموں کی تعریف کرنے لگے۔

نیکولس مادورو
نیکولس مادورو

مادورو نے کہا ’’ جیتے رہو میسی.. جیتے رہو کاتالونیا!۔ مادورو اس وقت بھول گئے کہ وینزویلا میں کیا ہو رہا ہے اور پھر میٹنگ میں موجود اپنے وزراء اور جرنیلوں سے پوچھنے لگے کہ تم میں سے کون بارسلونا کا حامی ہے اور کون ریال میڈرڈ کا؟۔ اس وقت جب دنیا کورونا وائرس کی وبا کے بحران سے خوفزدہ تھی، نکولس بارسلونا کلب کی ٹریننگ کٹ پہنے ہوئے نمودار ہوئے اور کہا کہ میں نے بارسلونا کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیلوں گا!

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں