ناروے میں 2025 میں اب تک کا گرم ترین سال ریکارڈ کیا گیا، ناروے کے موسمیاتی ادارے نے بدھ کو کہا۔ ملک میں شدید گرمی کی لہر اور سال کے آخر میں شروع ہونے والا غیر معمولی ہلکا موسمِ سرما دیکھنے کے بعد یہ انکشاف ہوا۔
بائیس دسمبر کو آرکٹک میں سوالبارڈ جزیرہ نما کے مرکزی قصبے لونگیئربیئن میں پارہ چار ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا جو انسانی سرگرمیوں کے باعث آنے والی موسمیاتی تبدیلی کی ایک اور علامت ہے۔
نارویجن میٹرولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے ماہرِ موسمیات ہانس اولاو ہائجن نے کہا، "یہ دراصل ایک ریکارڈ قائم کرنے والا سال ہے۔"
انہوں نے اے ایف پی کو بتایا، "ناروے میں کئی مقامات پر جولائی میں شدید گرمی کی لہر کے ساتھ ریکارڈ گرم موسم تھا۔ یقیناً یہ بات مکمل رپورٹ پر اثرانداز ہوتی ہے اور ہم نے کرسمس سے پہلے موسم خزاں کے اواخر اور موسم سرما کا آغاز نسبتاً گرم دیکھا۔"
انسٹی ٹیوٹ کی ایک اور محقق امیلی سکیلیواگ نے ایک بیان میں کہا، "اس سال (2025) میں جو درجہ حرارت ہم نے دیکھا ہے، وہ مستقبل میں مزید بڑھنے کی توقع ہے۔"
شمالی یورپ کے ایک بڑے حصے کو جولائی میں گرمی کی غیر معمولی لہر کا اس حد تک تجربہ ہوا کہ جنوب مشرقی فن لینڈ میں ہنگامی خدمات دباؤ کا شکار ہو گئیں اور ملک کے بلدیاتی اداروں نے اپنے آئس رِنکس (سکیٹنگ کے برفانی مقامات) کو عوام کے لیے سرد پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا تھا۔
گذشتہ مہینے ناروے کے بڑے حصوں بشمول جنوب میں دارالحکومت اوسلو اور مزید شمال میں ٹرونڈیم میں کرسمس بغیر برف کے منایا گیا جہاں کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ چھٹی کے دن درجہ حرارت غیر معمولی طور پر چھے ڈگری تک رہا۔
شمالی سمندر کے اس پار برطانیہ میں بھی محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 گرم ترین سال کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔
-
موسم الدرعیہ کا ''مسلّیہ'' تجربہ بچوں کو الدرعیہ کے ورثے سے روشناس کراتا ہے
موسم الدرعیہ نے الظویہرہ تاریخی علاقے میں 25/26 کے سیزن کے دوران ''مسلّیہ'' ...
مشرق وسطی -
انڈونیشیا: جیٹ سکی الٹنے کے حادثے میں سعودی سیاح جان گنوا بیٹھا
انڈونیشا میں ایک سعودی سیاح ہلاک اور اس کے ہمراہ خاتون اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب ...
بين الاقوامى -
سردیوں میں پھٹے ہوئے ہونٹوں کے لیے سات کارآمد طریقے
سردیوں میں ہونٹوں کا پھٹنا ایک اہم مسئلہ ہے، مگر اس پر قابو پانے کے لیے دستیاب حل ...
ایڈیٹر کی پسند