مصر کی جانب سے غزہ کے لیے بھاری مقدار میں انسانی و موسمی امداد روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصر کے امدادی ادارے ہلال احمر نے جمعرات کے روز غزہ کی طرف انسانی امداد کا 112 واں قافلہ روانہ کیا۔ یہ امدادی قافلہ مصر کی جانب سے امدادی سلسلے کی تازہ کارروائی ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقے کے باشندوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے مصر کی مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔

قافلے میں موسم سرما کی اشیاء، فوڈ پیکٹسں، آٹا، طبی سامان، ادویات، ریلیف کا سامان، ذاتی نگہداشت کے سامان کے علاوہ پٹرول اور قدرتی گیس بھی شامل ہیں۔

موسمی اشیاء اور خیمے

گذشتہ دنوں ایک اور قافلہ بھی روانہ ہوا تھا، جس میں 6,160 ٹن سے زیادہ انسانی امداد شامل تھی۔ اس میں 2,950 ٹن غذائی اجناس ،آٹا، 1,470 ٹن سے زائد طبی سامان، ریلیف کاسامان، 70 ٹن سے زائد ذاتی نگہداشت کے سامان اور تقریباً 1,670 ٹن پٹرول شامل تھا۔

سخت موسم اور بارشوں کے پیش نظر ہلال احمرنے موسمی ضروریات بھی غزہ پہنچائی، جن میں 37,900 سے زائد گرم کپڑے، 9,900 کمبل اور 3,280 سے زائد خیمے شامل تھے تاکہ متاثرہ افراد کو پناہ دی جا سکے۔

غزہ کے لیے مصری ہلال احمر کی امداد

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تیاری

ہلال احمر نے 27 جولائی سنہ 2025ء کو بھی امدادی قافلہ روانہ کیا تھا، جس میں ہزاروں ٹن غذائی اشیاء، آٹا، بچوں کا دودھ، طبی ادویات، ذاتی نگہداشت کے سامان اور ایندھن شامل تھے۔

امریکی حکام نے گذشتہ بدھ کے روز بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے ہفتے غزہ امن کونسل کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کے قیام کے بعد فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل شروع کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں