حلب: شامی سیکیورٹی فورسز اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جنگ بندی کا امریکی خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام کے لیے امریکی نمائندے ٹام بیرک نے حلب میں شام کی سرکاری سیکیورٹی فورسز اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی ایلچی کا یہ خیر مقدمی بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے۔

کرد جنگجوؤں کی طرف سے حالیہ دنوں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ہزاروں شہریوں کو حلب سے نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔ کرد جنگجوؤں کا گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورس سے منسلک ہے جسے طویل عرصے سے امریکہ کی حمایت حاصل ہے اور داعش کے خلاف امریکی جنگ میں ایس ڈی ایف نے کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکہ نے کرد جنگجوؤں اور شامی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جاری کارروائیوں کے بعد پچھلی رات ہونے والی اس عارضی جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ نیز فریقین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی قبول کرلی ہے۔ اس سلسلے میں شامی حکومت، ایس ڈی ایف، مختلف طبقوں کے لیڈر اور مقامی حکام فریقین میں شامل ہیں۔ ٹام بیرک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے 'تحمل اور نیک تمنائیں اس وقفے کو ممکن بنانے میں اہم رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں