سونے کے نرخ ریکارڈ بلندی کے قریب، چاندی تاریخ میں پہلی بار 90 ڈالر پر پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سونے کی قیمت بدھ کے روز گذشتہ سیشن میں قائم کردہ ریکارڈ بلندی کے قریب پہنچ گئی جبکہ چاندی 90 ڈالر سے تجازو کر گئی جیسا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی کے درمیان شرخ سود میں کٹوتی ہوئی ہے۔

سپاٹ گولڈ 0.9 فیصد اضافے سے 4,627.95 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

تاریخ میں پہلی بار 90 ڈالر کی حد سے تجاوز کرنے کے بعد سپاٹ سلور 4.6 فیصد کے بڑے اضافے کے ساتھ 90.95 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

گولڈ سلور سنٹرل کے منیجنگ ڈائریکٹر برائن لین نے کہا، "اعداد و شمار مثبت رہے ہیں، افراطِ زر کی شرح کم ہے، امریکہ میں بے روزگاری کی شرح بھی کم تھی اس لیے یہ وہ اشارے ہیں جنہوں نے قیمتی دھاتوں کی قیمت مزید بڑھا دی ہے۔"

لین نے مزید کہا، چاندی کے لیے اگلی بڑا عدد 100 ڈالر ہو گا اور اس سال دھات کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

امریکی ‍کور کنزیومر پرائس ‍انڈیکس میں ماہ بہ ماہ 0.2 فیصد اور دسمبر میں سال بہ سال 2.6 فیصد اضافہ ہوا جو تجزیہ کاروں کی بالترتیب 0.3 فیصد اور ⁠2.7 فیصد اضافے کی توقعات سے کم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہنگائی کے اعداد و شمار کا خیرمقدم کیا اور امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کے لیے شرح سود "بامعنی طور پر" کم کرنے کے لیے دباؤ کا اعادہ کیا۔

غیر پیداواری اثاثہ جات کم شرح سود والے ماحول اور جغرافیائی سیاسی یا اقتصادی غیر یقینی کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں سپاٹ پلاٹینم 4.7 فیصد بڑھ کر 2,432.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جو ایک ہفتے کی بلند ترین سطح ہے۔

پیلیڈیم 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,910.08 ڈالر فی اونس رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں