ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی امریکی نمائندےوٹکوف کی جلد پیوٹن سے ملاقات کاامکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وائٹ ہاؤس کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر آئندہ دنوں روس جانے کی تیاری میں ہیں۔ تاکہ روسی صدر کے ساتھ تازہ صورتحال اور یوکرین ایشو پر تبادلہ خیال کر سکیں۔یہ بات بدھ کے روز اس معاملے سے متعلق حکام نے بتائی ہے۔

حکام کے مطابق امکان ہے کہ وٹکوف اور کشنر رواں مہینے کے دوران ہی کسی وقت روس جائیں گے۔

تاہم ایران کے ساتھ جاری ہنگامی نوعیت کی صورتحال کے باعث ابھی دونوں امریکی شخصیات کے روس جانے کی تاریخ کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

'روئٹرز' وائٹ ہاؤس کے متعلقہ حکام سے فوری طور پر متوقع دورہ روس کے بارے میں تصدیق حاصل نہیں کر سکا۔

وائٹ ہاؤس کے ذمہ دار نے البتہ بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ایسا کوئی دورہ شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

'روئٹرز' کے مطابق دونوں امریکی شخصیات روسی دورے کے دوران امن منصوبے کے نئے مسودہ کے بارے میں پیوٹن اور ان کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شخصیات کے اس دورے میں توقع ہے کہ وہ ان گارنٹیوں کا بھی ذکر کریں گے جو معاہدے کی صورت میں امریکہ و یورپی ملک فراہم کریں گے۔

یہ ڈویلپمنٹ صدر ٹرمپ کی طرف سے اس اظہار مایوسی کے بعد سامنے آئی ہے جس میں یوکرین جنگ کے حوالے سے صدر پیوٹن کے رویے کو خوشگوار نہیں کہا گیا تھا۔ اس سے پہلے یہ بار بار یقین ظاہر کیا جا چکا ہے کہ روس و یوکرین کی جنگ کا معاملہ آسانی سے طے ہوجائے گا اور جنگ بندی ممکن ہوجائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں