ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ شمالی شام میں کرد افواج لازماً ہتھیار ڈال دیں اور انہیں فوراً ختم کر دیا جائے تاکہ مزید خونریزی کے بغیر مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ دمشق نے انہیں مرکزی ریاست میں ضم ہونے پر رضامندی کے لیے چار دن کی مہلت دی ہے جس کے بعد ترک صدر کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
پارلیمنٹ میں اپنی اے کے پارٹی کے قانون سازوں سے خطاب میں ایردوان نے کہا، حالیہ دنوں میں حکومت کی پیش قدمی کے بعد دمشق اور کردوں کے زیرِ قیادت سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان منگل کو جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا جس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔