مسیحیوں کے کیتھولک فرقے کے پوپ لیو کو بھی امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ یہ بات ویٹیکن کے وزیر خارجہ نے بدھ کے روز مقامی خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں بھی صدر ٹرمپ نے یہ دعوت دی ہے۔ پوپ اس دعوت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دعوت کا جواب دینے میں یقینا کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
ویٹیکن کے سیکرٹری آف سٹیٹ پٹرو پارولین ویٹکن کی دوسری اہم شخصیت ہیں۔ جنہوں نے یہ بات میڈیا کے ساتھ شیئر کی ہے۔