ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ افغانستان میں برف باری اور شدید بارشوں سے 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (اے این ڈی ایم اے) نے ایکس پر پوسٹ کیا، "گذشتہ تین دنوں میں برف باری اور بارش سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے ابتدائی اعداد و شمار؛ 61 ہلاک، 110 زخمی اور 458 مکانات جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔"
اے این ڈی ایم اے کے پوسٹ کردہ نقشے کے مطابق ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کے درمیان اور زیادہ تر ملک کے وسطی اور شمالی صوبوں میں ہوئی ہیں۔